اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور کے نوجوان لیڈر محمد صدام عراقی نے گورنر رام نائک جی سے ملاقات کر علاقے کے مسائل، بنکروں کسانوں اور بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 May 2018

مبارکپور کے نوجوان لیڈر محمد صدام عراقی نے گورنر رام نائک جی سے ملاقات کر علاقے کے مسائل، بنکروں کسانوں اور بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا!

جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/مئی 2018)  مبارکپور قصبہ کے نوجوان لیڈر محمد صدام عراقی نے اتوار کو یوپی کے  گورنر رام نائک جی سے لکھنؤ گورنر ہاؤس میں ملاقات کر مبارکپور علاقے کے مسائل سے خاص طور پر آگاہ کرایا، ساتھ ساتھ بنکروں اور کسانوں کی بھی مسائل سے آگاہ کیا اور مبارکپور میں رمضان ماہ میں بھرپور بجلی کی فراہمی پر بھی آواز اٹھائی، جس پر گورنر نے صدام عراقی کو بھروسہ دلایا کہ ریاستی حکومت کو سارے مسائل سے آگاہ کر مبارکپور کے مسائل کو جلد دور کیا جائے گا، گورنر نے مبارکپور کے نوجوان بی جے پی لیڈر محمد صدام عراقی کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی، بی جے پی اقلیت فرنٹ کے صدر چاند عباس بھی موجود تھے.
معلوم ہو کہ مبارکپور قصبہ کے محلہ کٹرا رہائشی محمد صدام عراقی کم وقت میں کافی اچھی گرفت بنائی ہے اور بی جے پی لیڈروں وزراء، ممبران اسمبلی سے تعلق ہے اور اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر چاند عباس کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں لگے ہوئے ہیں.