اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حبیب انٹر کالج میں ملی تعلیمی کنونشن کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 May 2018

حبیب انٹر کالج میں ملی تعلیمی کنونشن کا انعقاد!

مئو(آئی این اے نیوز 14/مئی 2018) حبیب انٹر کالج مئو میں گزشتہ دیر شام کو اسکول و مدارس کے طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے ملی تعلیمی کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ماسٹر خلیق احمد صدیقی صاحب نے فرمائی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے نگرپالیکا مئو کے سابق چیئرمین ارشد جمال صاحب نے شرکت کی، اور مقرر خصوصی علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر عالیجناب شکیل احمد صمدانی صاحب نے شرکت کی.
شکیل احمد صمدانی نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ تعلیم ہی ایک ایسی چیز ہے جس سے انسان بھی ترقی کرتا ہے اور ملک بھی لہذا تعلیم کی اہمیت کو پہچانوں، اور اپنے بچوں کو ضرور تعلیم دیں.
واضح ہو کہ اس موقع پر اسکول کے ٹاپر طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا.