محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــ
ڈولہ/باغپت (آئی این اے نیوز 14/مئی 2018) ضلع باغپت کے موضع ڈولہ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ قاسم العلوم میں جمعیۃ علماء ھند کے زیر اہتمام چلنے والے "خدام ملت یوتھ کلب" کے لیے تشکیلی میٹنگ منعقد ہوئی ،جس کی صدارت حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی ،جب کہ نظامت کے فرائض مفتی محمد سرتاج عالم صاحب امام و خطیب مسجد انصاریان ڈولہ نے انجام دیے.
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور سے ضلع مظفرنگر سے تشریف لائے مولانا محمد ذاکر حسین صاحب جنرل سکریٹری ضلع مظفرنگر نے تفصیلی خطاب فرمایا اور خدام ملت یوتھ کلب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، انہوں نے خاص طور سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مسلم نوجوان بے راہ روی شکار ھے ،جس کی وجہ سے آج یہ نئے نئے فتنوں کا شکار ہوکر اپنے ایمان کا سودا کررہا ہے، اس لیے ہمارے اکابرین خصوصاً حضرت قائد ملت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب نے ایک تحریک عمومی سطح پر شروع فرمائی ہے کہ جس عوام خواص عالم غیر عالم سب کو ایک ٹریننگ دی جائے، کہ وہ کس طرح اپنے ایمان اعمال وطن کی حفاظت کرسکے ،آخر میں حضرت صدر صاحب کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا.
اس موقع پر قاری محمد نسیم صاحب صدر تحصیل کھیکھڑہ، مفتی محمد معاذ صاحب، قاری محمد ساجد بلوچپورہ، مولانا محمد زاہد صاحب مہتمم مدرسہ ھذا اور مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ اور آس پاس تشریف لائے علماء و عوام موجود رہے.