اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم امین نگر سرائے میں سالانہ امتحان منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 May 2018

مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم امین نگر سرائے میں سالانہ امتحان منعقد!

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
امین نگر سرائے/باغپت (آئی این اے نیوز14/مئی 2018) ضلع باغپت کے قصبہ امین نگر سرائے کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم میں سالانہ امتحان منعقد ہوئے جس میں ممتحن حضرات نے جائزہ لیکر طلباء کا خوشی کا اظہار فرمایا.
واضح ہو کہ دیگر مدارس کی طرح مدرسہ ھذا میں بھی سالانہ امتحان منعقد ہوئے جس کی سرپرستی نمونہ اسلاف حضرت مولانا حبیب شاہ دامت برکاتہ نے فرمایا، اس موقع پر قصبہ کے اطراف سے تشریف لائے علماء نے تعلیمی جائزہ لیا جس پر خوشی کا اظہار کیا اور تعلیمی نظام سے مطمئن ہوئے، امتحان کے لیے تشریف لانے والوں میں سر فہرست حضرت مولانا مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ، قاری محمد شکیل صاحب، قاری محمد ذوالفقار صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ انوار العلوم امین نگر سرائے اور دیگر کئی ممتحن حضرات نے شرکت فرمائی.
 اس موقع پر ناظم مدرسہ ھذا مولانا محمد حسین صاحب نے شکریہ ادا کیا، جب کہ اہل بستی و اساتذہ موجود رہے.