اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رمضان المبارک اللہ کی طرف سے مسلمانوں کو ایک عظیم تحفہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 16 May 2018

رمضان المبارک اللہ کی طرف سے مسلمانوں کو ایک عظیم تحفہ!

رمضان المبارک عبادت کا مہینہ ہے، آوارہ گردی کا نہیں: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

مخمد فرقان
ـــــــــــــــــــــ
 بنگلور(آئی این اے نیوز 16/مئی 2018) رمضان المبارک اللہ کی طرف سے مسلمانوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے، اللہ اپنے بندوں کو اس مہینے میں رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ دیتے ہیں، رمضان المبارک میں مسلمانوں کو اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر اللہ کی عبادت کرنی چاہیے، اللہ کو راضی کرنا چاہئے۔ لیکن آج مسلمان رمضان کی قیمت بھلا بیٹھا ہے، رمضان شروع ہوجائے تو روزہ، نماز، تراویح، عبادت، تلاوت، ذکر و دعائیں کرنے کے بجائے عید کی تیاریوں کا بہانہ بنا کر اپنی عورتوں کو بے پردہ لئے بازاروں میں خرید و فروخت میں مشغول ہوجاتا ہے اور تراویح و نمازوں کو چھوڑ دیتا ہے، جو سراسر غلط ہی بلکہ ناجائز ہے، ان خیالات کا اظہار لال مسجد، شیواجی نگر، بنگلور میں استقبال رمضان کے عنوان پر منعقد اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کہ طرف سے ”آفر“کا مہینہ ہے اس میں ہرنیک اعمال کی نیکی دوگنی کردی جاتی ہے، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ لیکن آج مسلمانوں نے رمضان المبارک کو پیسے کمانے کا مہینہ سمجھ لیا، رمضان آتے ہیں ہوٹل میں کھانے کی، درزی کے پاس کپڑے کی، راشن وغیرہ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہے۔مولانا نے کہا کی کل قیامت کے دن ان لوگوں کی اللہ پکڑ فرمائے گا۔ مولانا شاہ قاسمی نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان المبارک میں اپنا قیمتی وقت غیر ضروری کاموں میں اور عید کی تیاریوں میں برباد کئے بغیر اللہ کی عبادت میں گزاریں۔نماز اور تراویح پابندی کے ساتھ بڑھیں، تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کریں اور ایک روزے کو بھی نہ چھوڑیں اور آخری عشرہ میں اعتکاف کریں۔مولانا نے فرمایا کہ عید کے بعد ”باسی عید“ کے نام پر جو سیر و تفریح کیلئے جاتے ہیں وہ سراسر غلط ہے، شریعت میں اسکی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے شریعت و سنت کے مطابق رمضان المبارک گزارنے کی ترغیب دی۔ قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بیان سے استفادہ کیا اور شاہ ملت کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔