مئوآئمہ/ الہ آباد(آئی این اے نیوز 15/مئی 2018)رمضان کامہینہ تمام مہینوں کاسردار ہے، اللہ تبارک وتعالی نے تمام آسمانی کتابیں اسی ماہ مقدس کے اندر نازل فرمائیں، مذکورہ خیالات کا اظہار نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے قصبہ مئوآئمہ واقع شاہی پیلیس میں استقبال رمضان کے عنوان سے منعقد جلسہ عام کو خطاب فرماتے ہوئے کیا.
مفتی الہ آبادی نے رمضان کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان میں اللہ تبارک وتعالی ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے پر ستر مرتبہ سبحان اللہ کہنے کے برابر ثواب سے نوازتا ہے، انہوں نے کہا رمضان میں ستر گنا ثواب کو بڑھا دیا جاتا ہے خواہ وہ مالی عبادت ہو یا بدنی عبادت، رمضان میں ایک فرض کی ادائیگی پر غیر رمضان میں ستر فرائض کی ادائیگی کے برابر ثواب سے نوازا جاتا ہے.
مفتی فضل الرحمان نے خصوصی رمضان میں خصوصی طور پر نماز کی پابندی کی تلقین کی، انہوں نے کہا رمضان کامہینہ صبر کا مہینہ ہے، انسان رمضان میں بھوک پیاس کو برداشت کرتا ہے، رات میں نیند کوقربان کر کے تراویح کی نماز کرتا ہے، مفتی الہ آبادی نے بیھقی شریف کی روشنی میں تفصیلی خطاب کیا، روزہ افطار کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ روزہ دار کو حلال کمائی سے اللہ کی رضا کے لئے جو شخص افطار کراتا ہے تو وہ اس کے گناہوں کی مغفرت اور جھنم کے چھٹکارے کا ذریعہ ہے، مفتی الہ آبادی نے مسلمانوں سے اپیل کیاکہ اس ماہ مبارک کی قدردانی کریں، رمضان کا ہر آن ہر لمحہ قیمتی ہے اس میں اللہ کی زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، انہوں نے مسلم نوجوانوں کو روزہ رکھنے اور تراویح کی نماز پڑھنے کی تلقین کی.
جلسہ کا آغاز قاری محمد ثمامہ کی تلاوت سے ہوا، افضل الہ آبادی نے دربار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جلسہ کی صدارت جناب عمیر جلال صاحب نے کیا، مولانا محمد وسیم مظاہری صاحب کی نظامت کے فرائض انجام دیے، مولانا حفیظ الرحمان صاحب کابھی خطاب ہوا.
اس موقع پر سعید انصاری، حافظ محمد ثاقب، سمیر سیم صاحب، سیف انصاری، قاری محمد شاداب اور کثیر تعداد میں مئوآئمہ قصبہ اور دور دراز کے لوگوں نے شرکت کیا، آخر میں جلسہ کے کنوینر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.