اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں پہلی بار آج رمضان المبارک ایک ساتھ ہوا شروع!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 17 May 2018

خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں پہلی بار آج رمضان المبارک ایک ساتھ ہوا شروع!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 17/مئی 2018) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک سمیت ھندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں آج رمضان کا مبارک مہینہ پہلی بار ایک ساتھ شروع ہوا، بتایا جاتا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا ایک ساتھ روزہ شروع ہوا ہے، پہلا روزہ آج 17/مئی 2018 کو ہے.
پچھلی بار کی طرح اس بار بھی ھندوستان میں پہلا روزہ تقریبا 15 گھنٹے 11 منٹ کا ہوگا، اور آخری روزہ 15 گھنٹے 35 منٹ کا ہوگا.
اللہ پاک نے تمام بالغ مسلمان مرد و عورت پر رمضان کے روزے فرض کیے ہیں، اس مہینے میں خدا کی طرف سے رحمت اور مغفرت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اس مہینہ میں ایک ایسی رات بھی ہوتی ہیں جس میں عبادت کا ثواب 80  سال کی عبادت کے برابر ہوتا ہے، اس مہینے کے بعد شوال کے مہینے کے پہلے روز عید الفطر منائی جاتی ہے، جس میں اللہ کی طرف سے تمام روزہ داروں کا استقبال ہوتا ہے، اس مہینے میں زکوٰة و صدقات خاص کر نکالے جاتے ہیں، تاکہ غریب و محتاج لوگ بھی خوشی خوشی رمضان کے ساتھ عید الفطر منائیں، لہذا اس مہینے کو نیکیوں اور عبادتوں کا مہینہ کہا جاتا ہے.
رمضان کبھی کبھی 29 دن اور کبھی کبھی 30 دن کا ہوتا ہے، رمضان کا مہینہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے، ہر حصہ میں دس دس دن ہیں، جسے عشرہ کہا جاتا ہے، اور ہر عشرہ کی الگ الگ خوبیاں قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں بیان کی گئی ہیں.