محمد فرقان
ـــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 14/مئی 2018) ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمانوں نے جو قربانیاں دی ہیں شاید ہی کسی اور قوم نے دی ہوں، لیکن آزادی کے بعد انگریزی ذہنیت نے ملک کا بٹوارہ کرادیا، ہندوستانی مسلمانوں کو اقلیت کہہ کر اتنا ڈرایا گیا کہ وہ اپنا وجود ہی بھلا بیٹھا، آزادی کے بعد سے اب تک اس ملک میں 48 ہزار فسادات ہوئے، کسی کی بھی جان، عزت و آبرو محفوظ نہیں، کیا یہی جمہوریت ہے؟ ان خیالات کا اظہار مسجد شباب الاسلام، گروپن پالیہ ،بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ جمہوری نظام اسلام اور شریعت کا حصّہ نہیں، انہوں نے بتایا کہ جمہوری نظام میں حلال و حرام کامقام نہیں ہوتا، عدل و انصاف کو چند روپیوں میں خرید لیا جاتا ہے، انہوں فرمایا کہ ہندوستان پر مسلمانوں نے 850 سال تک ایسی حکومت کی کہ کسی ایک شخص کے ساتھ بھی کسی طرح کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔لیکن آزادی کے بعد سے اب تک کتنے لوگوں کو بلاوجہ مارا گیا، کتنوں کو بلاوجہ جیل میں بند کیا گیا۔ یہ جمہوری نظام ہے؟مولانا نے فرمایا کہ ہندوستان تو آزاد ہوا لیکن ہندوستانی آزاد نہیں ہوئے، شاہ ملت نے فرمایا کہ آزادی کے بعد مسلمانوں کو جمہوری نظام کو ماننا مجبوری تھی۔لیکن آج مسلمانوں نے اسی کو دین سمجھ لیا، اسلامی نظام سمجھ لیا۔جبکہ یہ اسلامی نظام نہیں، اور ہمارے علماءبھی اپنے بیانات کت اندر وہی فرماتے ہیں، ووٹ اور جمہوریت کے بارے میں بیان کرنا غلط نہیں لیکن جمہوریت کو اسلامی نظام سمجھنااور بتانا غلط ہے۔
قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی، بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔