اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: محلہ پورہ دلہن کی سرکردہ شخصیت جناب خلیل الرحمن ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نمناک آنکھوں سے سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 14 May 2018

مبارکپور: محلہ پورہ دلہن کی سرکردہ شخصیت جناب خلیل الرحمن ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نمناک آنکھوں سے سپرد خاک!

ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/مئی 2018) مبارکپور کے محلہ پورہ دلہن کی معروف سماجی و ملی اور سرکردہ شخصیت جناب خلیل الرحمن (60) کو آج صبح نو بجے ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نمناک آنکھوں سے سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ جامع مسجد مبارکپور کے امام و خطیب مولانا صدیق احمد نے پڑھائی، مرحوم انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور منکسر المزاج ہونے ساتھ ہی حق گوئی اور سادہ لوح انسان تھے۔ مرحوم بلا تفریق عوام و خاص میں کافی مقبولیت رکھتے تھے علاقے کے چھوٹے بڑے متنازعہ معاملے میں ان کی حاضری ضروری سمجھی جاتی تھی اور بڑی سنجیدگی اور حسن اخلاق سے معاملے کو حل کرادیتے تھے، مرحوم مختصر علالت کے بعد گذشتہ شام پانچ بجے رب حقیقی سے جاملے. انا للہ وانا الیہ راجعون. جس سے مبارکپور و آس پاس کے علاقے کی فضا رنج وغم میں تبدیل ہوگئی، نماز جنازہ میں مختلف مدارس و تنظیموں کے ذمہ داران سیاسی و سماجی لیڈران اور عوامی نمائندگان خاص طور سے سپا کے سابق ضلع صدر اکھیلش یادو، مقامی ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی کے نمائندے کے طور پر عبداللہ علاؤالدین، حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف پلو، عبدالعلیم انصاری، حسین احمد حیدرآباد، اسرار احمد علیگ، ماسٹر ابو ہاشم انصاری، مولانا مفتی فرحت افتخار قاسمی، ڈاکٹر غلام شاہد انصاری، ڈاکٹر صلاح الدین نعمانی، کونسلر وکیل احمد باڑک، حاجی عرفان احمد، مختار احمد ،کمال اختر، ڈاکٹر ضمیر احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔