اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج: زمین کے تنازعہ میں مار پیٹ، دو زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 2 May 2018

بلریاگنج: زمین کے تنازعہ میں مار پیٹ، دو زخمی!

حافظ ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2018) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے پٹودھ کوتک گاؤں میں سوموار کی شام زمین کے تنازعہ کے چلتے مارپیٹ ہوگئی، جس میں دو لوگ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا.
آپ کو بتا دیں کہ پٹودھ کوتک گاؤں کے رہائشی بیچن پرجاپتی اور اس کے چچا پلٹو کے درمیان طویل عرصہ سے زمین تنازعہ جاری تھا، جس کو لیکر سوموار کی شام دونوں فریق آپ میں بھڑ گئے، موقع پر دو افراد بیچن پرجاپتی (48) اور ان کی بیوی شیلا دیوی (40) زخمی ہوگئے، دونوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا.