اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: مدرسة الاصلاح کے سابق استاد "مولانا ایوب اصلاحی" کا دہلی میں انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 30 June 2018

سرائے میر: مدرسة الاصلاح کے سابق استاد "مولانا ایوب اصلاحی" کا دہلی میں انتقال!

عامر ارشاد
ـــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/جون 2018)سرائے میر علاقہ میں واقع مدرسة الاصلاح کے سابق استاد مولانا محمد ایوب اصلاحی صاحب کا آج انتقال ہوگیا ہے، انا للہ و انا الیہ راجعون،
مولانا مرحوم اعظم گڑھ کے کونرہ گہنی گاؤں کے رہنے والے تھے، مولانا کی عمر 90 سال کے قریب تھی، مولانا مدرسة الاصلاح کے مایہ ناز مفسر قرآن، جماعت اسلامی ہند کے اولین مؤسسین میں سے مولانا اختر احسن اصلاحی مرحوم کے داماد اور مشہور ادیب عالم مولانا اجمل ایوب اصلاحی کے والد محترم تھے، مولانا لمبے عرصے سے بیمار تھے ان کے تیسرے بیٹے ابو طلحہ اصلاحی مقیم دہلی نے ان کی تیمارداری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، علاج کیلئے کافی دنوں سے دہلی میں ہی مقیم تھے، اللہ ان کی اولاد و متعلقین کو صبر جمیل دے اور مرحوم کی قبر کو نور سے بھر دے آمین.
مولانا کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں کونرہ گہنی میں ادا کی جائے گی. ان شاء اللہ