رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/جون 2018) رانی کی سرائے قصبہ کے کاشی داس مندر کے پاس لگے ٹراسفارمر جو 24 کے وی کا ہے منگل کو دن میں دھواں اٹھ کر جل گیا، ٹراسفرامر جلنے سے آدھے علاقہ کی بجلی غائب ہوگئی.
واضح ہو کہ حال ہی میں بجلی کے لوڈ کو کم کرنے کیلئے کاشی داس مندر کے پاس نیا ٹراسفارمر لگایا گیا تھا، اس سے قصبہ کے دونوں طرف الگ الگ حصہ میں ٹراسفارمر ہونے سے لوڈ کم تھا، جو منگل کی دوپہر دھواں اٹھ کر جل گیا، آس پاس کے لوگوں نے اطلاع دیکر بجلی کٹ کروائی، ٹراسفارمر میں آگ لگنے سے بھگدڑ سی مچ گئی، تقریباً آدھے گھنٹہ بعد آگ بجھی، اب آدھے قصبہ کی بجلی غائب ہے، اس شدید گرمی میں لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
قصبہ کے سجیت چورسیا، ہیری لال، سریندر، پرمود وغیرہ نے نئے ٹراسفارمر لگائے جانے کی مانگ کی ہے.