اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور: سڑک حادثہ میں شدید طور سے زخمی حافظ محمد قاسم کا انتقال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 27 June 2018

مبارکپور: سڑک حادثہ میں شدید طور سے زخمی حافظ محمد قاسم کا انتقال!

ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/جون 2018) خیرآباد بازار میں 19جون کو منعقدہ مشاعرے سے قریب بارہ بجے شب میں واپسی پر ابراہیم پور دریا آباد پل کے پاس ہونے والے سڑک حادثے میں شدید طور سے زخمی محلہ پورہ دلہن کے رہنے والے قاری محمد شعیب کے لڑکے حافظ محمد قاسم (20) کا گذشتہ شب قریب گیارہ بجے دوران علاج انتقال ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون. جن کا علاج اعظم گڑھ کے ایک پرائیویٹ اسپتال لائف لائن میں چل رہا تھا
وہاں سے مبارکپور صبا ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا مگر حالت میں سدھار اور ہوش نہ آنے کی وجہ سے پٹنہ بہار اسپتال کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا، جس سے پورے علاقے میں رنج و الم پھیل گیا، ان کی تدفین آبائی قبرستان باغ رشید میں ہوئی، نماز جنازہ مبارکپور جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا صدیق احمد نے پڑھائی ۔
جنازے میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جس میں خاص طور سے فیروز محسن گرہست نوادوی، حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف پلو، مقامی ممبر اسمبلی شاہ عالم عرف گڈوجمالی کے نمائندے کے طور پر عبداللہ علاؤالدین، ڈاکٹر اسجد جمال، حافظ ابوالعاص رشیدی، حاجی عرفان احمد، مختار احمد سیٹھ، لائنس گروپ کے وائس چیئرمین ماسٹر ابوہاشم انصاری، مولانا مفتی محمد یاسر قاسمی ناظم اعلیٰ جامعه عربیہ احیاء العلوم مبارکپور وغیرہ شرکت کرکے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ۔
واضح رہے کی مرحوم حافظ محمد قاسم 20 جون کو سعودی عرب کمانے کے لئے جانے والے تھے، وہ پانچ بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے ۔