اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نوجوانوں ایمان پر ثابت قدم ہوجاؤ، کیونکہ کسی قوم کا سرمایہ اس کا نوجوان ہوتا ہے نتھوپور عیدگاہ میں مولانا فرقان بدر قاسمی کا خطاب.

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 17 June 2018

نوجوانوں ایمان پر ثابت قدم ہوجاؤ، کیونکہ کسی قوم کا سرمایہ اس کا نوجوان ہوتا ہے نتھوپور عیدگاہ میں مولانا فرقان بدر قاسمی کا خطاب.

سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــ
نتھوپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/جون 2018) تحصیل سگڑی علاقہ کے نتھوپور میں عیدالفطر کی نماز امن و شانتی کے ساتھ ہزاروں فرزندان توحید نے ادا کی، آپ کو بتا دیں کہ عیدگاہ نتھوپور تحصیل سگڑی
جوکہ تقریبا 16گاؤں پر مشتمل عیدگاہ ہے اور فرزان توحید کی ایک بڑی جماعت دوگانہ کی ادائیگی کے لئے عیدین میں یہاں حاضر ہوتی ہے، نماز سے قبل حضرت مولانا فرقان بدر قاسمی ناظم اعلی جامعہ شیخ الہند انجانشہید کا خطاب ہوا، جس میں مولانا قاسمی نے سورہ کھف میں مذکور نوجوان اصحاب کھف کا ایمان پر اسقلال واستقامت کے حوالے سے نوجوانوں کو بڑے درد دل کے ساتھ یہ پیغام دیا کہ تم بھی ایمان پر ثابت قدم ہوجاؤ کیونکہ کسی قوم کا سرمایہ اس کا نوجوان ہی ہوتا ہے، اسی پس منظر میں بڑا زور دار اور پرتاثیر بیان ہوا.
 بعدہ نتھوپور عیدگاہ کے امام حضرت مولانا اسد ادریس صاحب کی اقتدا میں ہزاروں فرزندان توحید نے عید کی نماز ادا کی، نماز کے بعد بڑے الحاح وزاری کے ساتھ پوری امت کے حق میں دعا کی گئی، اس موقع پر لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی.