عبداللہ انصاری
ـــــــــــــــــــــ
مئو آئمہ/الہ آباد(آئی این اے نیوز 7/جون 2018) قرآن نبی کا معجزہ ہے، اللہ تبارک نے انبیاء کرام کے زمانے کے اعتبار معجزات سے نوازا، معجزہ کہتے ہیں مدعی نبوت شخص پر عادت کے خلاف کسی کام کا ظاہر ہونا،
مذکورہ خیالات کا اظہار مئو آئمہ قصبہ کی محلہ بہرانہ کے مسجد بلال میں نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے کیا، انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں فصاحت و بلاغت کا چرچہ تھا، عربوں کو اپنی زبان دانی پر ناز تھا، اللہ نے نبی پر ایسی کتاب کا نزول کیا جس کے سامنے منکرین قرآن نے گھٹنے ٹیک دیئے، اور چودہ سو سال گزر گیا لیکن قرآن کا مثل پیش کرنے سے عاجز و قاصر ہیں، مفتی فضل الرحمان نے کہا قرآن اللہ کا کلام ہے اور قرآن کو امتیاز حاصل ہے کہ اللہ نے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لی ہے، دیگر آسمانی کتابوں کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے نہیں لی، یہی وجہ ہے دیگر آسمانی کتابیں مثلا توریت اور انجیل وغیرہ اپنی اصلی حالت پر باقی نہیں.
مفتی الہ آبادی نے کہا قرآن کا چھونا چومنا ثواب سے خالی نہیں، قرآن کے ہر حرف پر دس نیکیوں سے نوازا جاتا ہے، لیکن رمضان میں ایک حرف پر ستر نیکیوں سے نوازا جاتا ہے، انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ قرآن کریم کی روزانہ تلاوت کریں، رئیس المفسرین حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا جو شخص روزانہ قرآن کی تلاوت کرتاہیے، شیطان اس کاساتھی نہیں ہوتا،مفتی فضل الرحمان نے قرآن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کو سمجھنے پر زور دیا، انہوں نے کہا ہمارے ایمان کےاندر تازگی تبھی آئے گی، جب ہم قرآن کو سمجھ کر پڑھیں گے.
قاری محمد شاداب کی تلاوت سے مجلس کا آغاز ہوا، افضال احمد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر ملک میں امن وامان بھائی چارہ کے لئے خاص طور سے دعائیں کی گئی، مجلس کا اختتام مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی کی رقت آمیز دعا پر ہوا.