ایم صدیقی
ــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 12/جون 2018) پوجا کالونی کی عثمانیہ مسجد میں تراویح میں قرآن کریم کے تکمیل کے موقع پر ایک مجلس منعقد کی گئی، جس میں مولانا نظام الدین قاسمی بانی ومہتمم جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرآن کریم صرف تلاوت تک محدود نہ کردیں،
بلکہ اس کو اپنی زندگی میں بھی اتاریں کیوں کہ اصل مقصود یہی ہے اور زندگی کے ہر ہر شعبہ میں قرآن کریم کو اپنا مشعل راہ بنائیں، اسی وقت اس امت مسلمہ کی ترقی ممکن ورنہ یہ جتنی آج تنگ حال و ذلیل و خوار ہے، اس سے بھی کہیں زیادہ ذلیل ہو جائے گی، اور پھر کوئی مدد کرنے والا نہ ہوگا، تاریخ گواہ ہے صحابہ کرام کو قرآن کریم کو اپنی زندگی میں اتارنے سے پہلے لوگ ان پڑھ گوار کہا کرتے تھے، مگر جب قرآن کریم کو زندگیوں میں اتارا تو پھر صحابہ کرام کا لقب ملا اور آج اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان کا نام زندہ ہے، اور تا قیامت زندہ رہیگا، اس لیے ہم قرآن کو سیکھیں بھی اور اپنی اولاد کو سکھائیں، اور اسی کے مطابق زندگی بھی گزاریں قرآن کریم دنیا کی وہ واحد کتاب ہے جس کا پڑھنا سننا حتی کہ دیکھنا بھی باعث ثواب ہیں ، آخر میں حضرت ہی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا حافظ عبید رحمانی امام وخطیب مسجد ہذا نےتراویح میں مکمل قرآن کریم کیا.