اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کی آمد 14 جولائی کو، ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بی جی پی کارکنوں کی سرکٹ ہاؤس میں میٹنگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 July 2018

اعظم گڑھ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کی آمد 14 جولائی کو، ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بی جی پی کارکنوں کی سرکٹ ہاؤس میں میٹنگ!

جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/جولائی 2018) اعظم گڑھ سرکٹ ہاؤس میں بی جے پی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر حیدر عباس چاند مبارکپور نوجوان بی جے پی لیڈر اور ضلع کنوینر محمد صدام عراقی کے ساتھ ضلع کا دورہ کر آئندہ 14 اپریل کو ضلع میں وزیر اعظم نریندر مودی اور پوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی وکاس گنگا بہانے آرہے ہیں، وکاس ریلی کو کامیاب بننے اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کی طرز پر اعظم گڑھ سرکٹ ہاؤس میں بی جے پی اقلیتی پركوشٹھ کے ریاستی صدر حیدر عباس چاند نے میٹنگ کر تبادلہ خیال کیا.
یہ میٹنگ مبارکپور شہر کے نوجوان بی جے پی لیڈر اور بی جے پی اقلیتی سیل کے ضلع انچارج محمد صدام عراقی کی طرف سے منعقد کی گئی تھی.
واضح ہو کہ ریاستی صدر حیدر عباس چاند اپنے پورے لاؤ لشکر اور سیکورٹی اہلکار کے ساتھ سرکٹ ہاؤس پہنچے جہاں نوجوان بی جے پی لیڈر محمد صدام عراقی، پرویز اعظمی، حسن نسیم کی قیادت میں ان کا شاندار استقبال خیر کیا گیا.
اس میٹنگ میں بی جے پی کے ضلع صدر جے ناتھ سنگھ، سابق ضلع صدر پریم پرکاش رائے، روی شنکر تیواری، یوا مورچہ کے انچارج كملیندر مشرا مونو ورون رائے، برجیش یادو، اسماعیل فاروقی پردھان، پرویز اعظمی، حسن نسیم، جاوید اختر، نسیم حیدر، سونو، غیاث الدین، محمد شفیق، گوہر سمیت درجنوں افراد موجود رہے.