معراج احمد
ـــــــــــــــــــ
ٹانڈه/امبيڈکرنگر (آئی این اے نیوز 4/جولائی 2018) ٹانڈہ کے بنکروں نے اپنے مختلف مسائل کے خلاف حاجی افتخار احمد انصاری کی قیادت میں آج منگل کو جلوس نکال کر پرامن احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ایس ڈی ایم ٹانڈہ کو میمورنڈم پیش کیا اور حکومت و انتظامیہ کو خبردار بھی کیا کہ اگر ان کے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو وہ کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اترپردیش بنکر سبھا کے زیرِ اہتمام شہر کے بنکروں نے بجلی محکمہ کی جانب سے جانچ کے بہانے پاورلوم کارخانوں پر چھاپہ مارکر ہراساں کرنے اور پاورلوم بنکروں کو کسانوں کی طرح فلیٹ ریٹ پر بجلی کے حکم نامہ میں تبدیلی کے علاوہ اپنے دیگر مسائل کے خلاف حضرت حقانی شاہؒ کے آستانہ تلواپار سے جلوس نکال کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
بنکروں کا یہ جلوس جب دارالعلوم منظرحق کے پاس پہنچا اور وہاں سے چھوٹی بازار کی طرف بڑھا تو دوسرے سیکڑوں بنکروں کی شمولیت سے ایک بڑی طاقت میں بدل گیا، سڑک پر بنکر مظاہرین کے ہاتھوں میں بنکر مسائل مخالف نعروں کی تختیاں کے علاوہ تمام آوازیں خاموش ہو چکی تھی، پولیس اہلکار دیواروں کے سائے میں کھڑے بنکروں کے اس ریلے کو گزرتا دیکھ رہے تھے، بنکر اپنے مسائل کے حل کے لئے بہت پرعزم دکھائی دے رہے تھے۔ انکے حوصلے اتنے بلند رہے کہ چاپلوس اور خوشامد پسند قسم کے کچھ بنکر مخالفین جنکا مقصد محض کسی کی خوشنودی حاصل کرنا تھا۔ ان کے ذریعے بنائے گئے تخریبی جال کو پھاڑتے اور اپنے قدموں تلے روندتے ہوئے آگے بڑھتے جا رہے تھے۔ بنکروں کا یہ پرامن احتجاجی جلوس چوک سے ہوتا ہوا جب تحصیل ہیڈکوارٹر کے احاطے میں داخل ہوا تو اس کی طاقت اور دباؤ میں مزید اضافہ ہو گیا، بنکروں نے تحصیل ہیڈکوارٹر پر اپنا پڑاؤ ڈالا، یہاں مظاہرہ کے اختتام پر ایس ڈی ایم ٹانڈہ کومل یادو کو اپنے مطالبات کی حمایت میں میمورنڈم پیش کیا اور خبردار بھی کیا کہ اگر ان کے مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو وہ کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔
اس موقع پر پولیس و انتظامیہ کے افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں بنکر مظاہرین موجود رہے۔