اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت علماء جھارکھنڈ کی کوشش سے گرفتار مدرسے کے سبھی 22 طالب علم رہا.

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 July 2018

جمعیت علماء جھارکھنڈ کی کوشش سے گرفتار مدرسے کے سبھی 22 طالب علم رہا.

رانچی(آئی این اے نیوز 14/جولائی 2018)جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا ابوبکر اور ان کے رفقاء کی محنتوں سے رانچی اسٹیشن پر پکڑے گئے سبھی 22 طالب علموں کو رہا کرالیا گیا ہے جہاں انھیں کل ان کے والدین کے حوالے کردیئے جائیں گے.
واضح رہے کہ یہ سب بچے دھنباد ضلع کے تھے جو دینی علوم حاصل کرنے کے لیے آندھرا جارہے تھے، بچوں کی بڑی تعداد کو دیکھ کر سرکاری اہلکار کو بچہ اسمگلنگ کا شبہ ہوا اور انھیں اپنی کسٹڈی میں لیتے ہوئے بال وکاس کلیان رانچی بھیج دیا گیا اور یہ کہا گیا کہ ان کے والدین سے اجازت نامہ لے کر آنے کے بعد ہی انھیں سپرد کیا جائے گا.
بہرحال جمعیت علماء جھارکھنڈ اور دیگر افراد کی کوششوں سے یہ بچے آزاد کرالیے گئے ہیں جنہیں کل ان کے والدین کے پاس بھیج دیا جائے گا.
رہائی کے اس عمل میں مولانا ابوبکر صاحب ناظم اعلیٰ جمعیت علماء جھارکھنڈ اور مولانا قمر الدین صاحب کے علاوہ جن حضرات نے خصوصی تگ و دو کیا ان میں جناب ظفر امام صاحب، مولانا عظیم اللہ صاحب قاسمی میڈیا انچارج جمعیت علماء ہند، مولانا محمد یاسین جہازی جمعیت علماء ہند اور دیگر مقامی افراد کے نام شامل ہیں.
اہل مدارس سے گذارش ہے کہ جب زیادہ بچوں کو ایک ساتھ لے جائیں تو ان کے والدین سے تحریری اجازت نامہ لے کر ساتھ رکھیں. اسی طرح والدین سے بھی گذارش ہے کہ اپنے بچوں کو مکمل جانکاری اور اعتماد کے بعد ہی کسی کے حوالے کریں اور مکمل ساری کاغذات ان کے حوالے کریں.
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جمعیت علماء ہند کی خدمات کو قبول کرے اور اس کو اور اس کے کارکنان کو حاسدین کی حسد سے حفاظت فرمائے اور امت مسلمہ کو شرور و فتن سے محفوظ رکھے، آمین.