محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 15/جولائی 2018) اسلام کے پانچ اہم ارکان میں سے ایک رکن حج ہے، سفر حج اللہ اور رسول اللہ کی محبت کی دلیل، دنیا والے دنیا والوں کے مہمان بن سکتے ہیں لیکن حاجی اللہ اور رسول کا مہمان ہوتا ہے، ہم امریکہ، رشیہ، انگلینڈ، آسٹریلیا تو جاسکتے ہیں لیکن جب تک اللہ کے یہاں سے بلاوہ نہیں آتا اور جب تک ہم اسکے قابل نہیں بن جاتے، اس کی دربار میں نہیں جاسکتے۔ حاجی اللہ کے دعوت پر لبیک کہتے ہوئے سفر حج پر روانہ ہوتا ہے، حاجی کو جو اعزاز ہے وہ کسی اور کو نہیں، اغیار پوری دنیا کا سیر کرسکتے ہیں، سمندروں کی گہرائیوں تک پہنچ سکتے ہیں،
آسمانوں کی بلندی تک، چاند تک تو پہنچ سکتے ہیں لیکن وہ دنیا کا سب سے بڑا طاقتور انسان کیوں نہ ہو اگر اس کے پاس ایمان اور کلمہ کی دولت نہ ہو توحدودِ حرم کے اندر داخل نہیں ہوسکتااور اگر وہ دنیا کا سب سے غریب انسان ہو اور ایمان کی دولت اسکے پاس ہو تو وہ داخل ہوسکتا ہے، کیونکہ کہ وہ جگہ خاص ہے اللہ کے مہمانوں کیلئے، ہمارے گھروں میں کوئی آنے والا ہو تو ہم گھر کی صاف صفائی کرتے ہیں، اسی طرح اللہ نے بھی عجیب نظام بنایا کہ حاجیوں کا مہمان خانہ، اپنے گھر میں کفر کی گندگی تو دور اسکا سایہ بھی نہیں پہنچنے دیا۔ان خیالات کا اظہار مکہ مسجد، نہروپورم، شیواجی نگر، بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ جس طرح مکہ میں ایک نیکی کرنے پر ایک لاکھ کا ثواب ملتا ہے اور مدینہ میں پچاس ہزار اسی طرح ایک گناہ کرنے پرایک لاکھ اور پچاس ہزار گناہ لکھا جاتا ہے، مولانا نے فرمایا کہ حج حلال پیسوں سے کرنا چاہے اگر کوئی حرام مال سے حج کرتا ہے تو اسکی حج قبول نہیں ہوتی اور اللہ کے حرم کو ناپاک کرنے کیلئے اسے اسکی سزا ملتی ہے۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ جو لوگ حج کرنے کی طاقت رکھتے ہیں وہ اگر حج نہیں کرتے تو انکو بھی اس پر پکڑ ہوگی۔مولانا نے فرمایا کہ حج صرف اللہ کی رضا کیلئے ہو نہ کہ ناراضگی کا ذریعہ، انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سوچ کر جاتا ہے کہ میں وہاں شاپنگ کرونگا، اپنے گناہوں کو نہیں چھوڑوں گا، اپنی ماں بہنوں کو چست کپڑے پہنا کر زنا کی دعوت بھی دلواؤں گا تو کان کھول کر سن لیں کہ وہ حج کا ٹکٹ کینسل کردیں لیکن اللہ کے حرم کو ناپاک نہ کریں، مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ دنیاوی کام میں ہم ہزاروں لوگوں سے مشہورہ لیتے ہیںلیکن کیا ہمیں دین کے کاموں میںحج کے بارے میں علماءسے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ علماءسے اس بارے میں معلومات حاصل کریں اور اس پر عمل کریں۔انہوں نے تمام حجاج کو مبارک باد پیش کی کہ اللہ نے انکو سیکڑوں لوگوں میں منتخب کرکے اپنے گھر بلایا ہے۔قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی، بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، جس میں خصوصاً گجرات کے معروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبد اللہ کاپودروی ؒ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی.