اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گڑھی دولت کاندھلہ میں جاری سات روزہ اسکاؤٹ ٹریننگ اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 July 2018

گڑھی دولت کاندھلہ میں جاری سات روزہ اسکاؤٹ ٹریننگ اختتام پذیر!

محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
کاندھلہ(آئی این اے نیوز 15/جولائی 2018) جمعیة علماء ہند قوم و ملت کی ترقی اور خدمت میں اپنے قیام کےاول دن سے ہی نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے، اور رجال سازی کے مواقع کو بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہے، اسی سلسلے کو جمعیة علماء ہند مسلسل آگے بڑھانے کے لئے مسلسل سرگرم عمل ہے،
جہاں اس میں جمعية علماء ہند کے اعلیٰ ذمہ داران یعنی صدر جمعیة علماء ہند حضرت مولانا قاری سید عثمان منصورپوری صاحب اور قائد ملت ناظم اعلیٰ جمعیة علماء ہند، حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کا نمایاں رول ہے وہیں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیة علماء ہند، مولانا احمد عبداللہ آرگنائزر جمعیة علماء ہند کو بھی برابر کا کریڈٹ جاتا ہے، جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش و چنڈی گڑھ کے ذمہ داران نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانان میوات کی ایک بڑی جماعت کو کاندھلہ کے لئے اسکاؤٹ ٹریننگ حاصل کر نے کے لئے بھیجا جو 7 ایام پر مشتمل کورس تھا اور بحسن و خوبی بروز ہفتہ 14 جولائی کو اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
اس کورس کی کامیابی اور ٹریننگ پانے والے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مولانا محمد عاقل صاحب صدر جمعیة علماء مغربی اترپردیش و مہتمم مدرسہ جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کا اہم ترین کردار رہاہے۔
کاندھلہ میں جمعیة علماء ہند کی طرف سے مہیا کی جانے والی اسکاؤٹ ٹریننگ (یعنی نوجوانان قوم کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بیدار کرنے، قوم و ملک کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے انہیں ذہنی، جسمانی، نفسیاتی اور اخلاقی تربیت دلارہی ہے) تاکہ بروقت یہ نوجوانانِ قوم غیر متوقع حادثات جیسے پانی میں ڈوبتے شخص کو رسی میں پھنسا کر زندہ کیسے نکالا جائے، اور دیگر ناگہانی صورتحال میں ضرورت مندوں کو  فوری امداد مہیاء کرکے اپنی اور دیگر لوگوں  کی زندگیوں کو کیسے بچائیں، مثلاً اگر کوئی حادثہ پیش آجائے اور وہاں پر وہیل چیئر موجود نہ ہونے کی صورت میں ہاتھوں سے کیسے وہیل چیئر بنائی جائے، اور سفر وغیرہ میں برتن نہ ہونے کی صورت میں کھانا بغیر برتن کے کیسے تیار کیا جائے، اور خیمہ کیسے لگایا جائے، اس جیسی روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات سے بآسانی نمٹنے کی ترکیبیں سکھائی گئیں ہیں۔
مولانا یحییٰ کریمی صاحب صدر جمعیة علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل پردیش و چنڈی گڑھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی اور میوات کے نوجوان آج یہ ٹریننگ حاصل کرکے واپس ہورہے ہیں، میں ان کی کامیابی کے لئے دعاء گو ہوں اور ان شاءاللہ تعالیٰ آئندہ اس قسم کی ٹریننگ کے لئے علماء، حفاظ کرام اور عصری علوم سے لیس طلباء کو مسلسل مواقع فراہم کئے جائیں گے بلکہ ان شاءاللہ مستقبل میں اس قسم کے کیمپ میوات میں قائم کرکے دوسرے صوبہ کے لوگوں کو ٹریننگ دینے کا ہم بھی ارادہ رکھتے ہیں۔