اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور میں ایس پی صدر، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا 45 واں سالگرہ بڑے ہی دھوم دھام کیساتھ کیک کاٹ کر منایا گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 2 July 2018

مبارکپور میں ایس پی صدر، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا 45 واں سالگرہ بڑے ہی دھوم دھام کیساتھ کیک کاٹ کر منایا گیا!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مباکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/جولائی 2018) سماج وادی پارٹی کے نوجوان لیڈر سابق ذیلی چیئرمین سنیل ورما، نوجوان ایس پی لیڈر اہم سماجی کارکن حاجی عبدالمقتدر انصاری پلو حاجی اور نوجوان لیڈر ڈاکٹر علیم اختر انصاری کی قیادت میں اتوار کی رات 9 بجے مبارکپور شہر کے حاجی پلو جی کی رہائش گاہ پر بہترین انتظام کیساتھ کیک کاٹ کر یوپی کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے صدر کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا گیا.
مبارکپور قصبہ کے سماجی کارکن نوجوان ایس پی لیڈر سابق ذیلی چیئرمین مسٹر سنیل ورما اپنے پورے لاؤ لشکر کے ساتھ پہنچے اور اپنے محبوب لیڈر ریاست کے وکاس پروس یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی لمبی عمر کی دعاء کی اور کہاکہ آج پردیش میں اکھلیش جی جیسے نوجوان لیڈر کی ضرورت ہے، سنیل ورما نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 2019 کے انتخاب کیلئے ابھی سے تیار ہو جائیں.
ایس پی لیڈر اور سابق چیئرمین امیدوار حاجی عبد المقتدر انصاری عرف حاجی پلو نے کہاکہ بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ آج ہم لوگ اپنے عزیز رہنما اکھلیش یادو کے 45واں سالگرہ منا رہے ہیں.
نوجوان ایس پی لیڈر ڈاکٹر علیم اختر انصاری نے کہاکہ اکھلیش جی کی سالگرہ بڑے دھوم دھام سے منایا گیا، وہیں شہر کے علیم اختر انصاری کا بھی 33واں سالگرہ آج سماجی کارکن سنیل ورما کی قیادت میں بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا.
اس موقع پر انیس انصاری اونچی گلی، سابق منبر علاء الدین مینا، رئیس احمد انصاری پولیس چوکی، طالب علم رہنما راشد لطیف، حسین احمد، ممتاز نیتا، جناردن یادو، شریف احمد، نوشاد کیپٹن، ندیم احمد ریڈیمیڈ وغیرہ موجود رہے.