اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اتراکھنڈ: بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس، 46 افراد کی موت، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 July 2018

اتراکھنڈ: بے قابو ہوکر کھائی میں گری بس، 46 افراد کی موت، مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ!

دہرادون(آئی این اے نیوز یکم جولائی 2018) اتراکھنڈ کے پوڑی گڑھوال ضلع میں واقع دھوماکوٹ کے نزدیک ایک بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گئی، اس حادثہ میں 46  افراد کی موت ہوگئی ہے، ساتھ ہی ساتھ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے، بتایا جارہا ہے کہ یہ بس کیونس گاوں سے رام نگر جارہی تھی۔
ضلع انفارمیشن آفیسر پوڑی کرپال سنگھ نے میڈیا  کو بتایا کہ حادثہ آج صبح قریب 08:45 بجے کا ہے۔
پولیس کے مطابق انہوں نے 46  افراد کی موت جائے واقعہ پر ہی ہوگئی تھی جب دو زخمیوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا، لاشوں کو گاؤں والوں کی مدد سے باہر نکالا گیا، پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔ گڑھوال کے کمشنر دلیپ جوالکر نے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے،مقامی انتظامیہ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ بس صرف 28 سیٹوں والی تھی اور اس میں تعداد سے زیادہ مسافر سوار تھے.