سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 5/جون 2018) ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں کئی طرح کی زبانین بولی جاتی ہے اور یہ بات سچ ہے کی زبان کی کوئی مذہب نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا کوئی مسلک ہوتا ہے. لیکن ہندوستان میں اردو زبان ہی ایک ایسی زبان ہے جسے دوسری زبان کا درجہ ملا ہے، لیکن ہندوستان میں اردو ادب کی دنیا میں کئی ایسے نامور شعراء و ادباء ہیں جنہوں نے اردو ادب کو جان بخشا ہے اور بڑے بڑے مشاعرے میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، اسی طرح صوبہ بہار میں سیتامڑھی ضلع کے پھلوریہ سے تعلق رکھنے والے نقیب ہندوستان مجاہد حسنین حبیبی نے بہت ہی کم مدت میں نقیب کی حیثیت سے اردو ادب کا سفر کیا ہے اور مشاعروں جلسوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوا کر پورے بہار کا کا نام روشن کیا ہے اور یہ ہندوستان کے پہلے نقیب ہیں جنکی زبان قینچی کی طرح چلتی ہے، جہاں جلسوں اور مشاعروں کی کامیابی انکی نظامت کی وجہ سے ہوتی ہے، جہاں سامعین جلسوں اور مشاعروں میں دیگر شعراء کو سننے سے زیادہ انکی نظامت کو سنتے ہیں.
واضح ہو کہ مجاہد حسنین حبیبی کی شادی 5 جولائی بروز جمعرات کو ہونی ہے اور 7 جولائی بروز سنیچر کو دن میں ولیمہ کا اہتمام اور رات میں شادی خانہ آبادی کے موقع پر آل انڈیا مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے، جسکی صدارت حضرت مولانا محمد حسنین صاحب کریں گے اور نظامت کے فرائض خود مجاہد حسنین حبیبی دیں گے، اس مشاعرے میں ہندوستان کے نامور شعراء حضرات شرکت کریں گے جن میں تابش ریحان، شاہد گوہر، اشفاق بہرائچی، شمشیر جہانا گنجی، مزمل حیات، عقیل گوہر، حمزہ غازی، اسعد بستوی، گل صبا، سیلاب اعظمی، شہرت نیپالی اور منفرد لب و لہجہ کے شاعر جمیل اختر شفیق اور ترنم کے بے تاج بادشاہ جناب دل خیر آبادی کی شرکت یقینی طور پر متوقع ہے، اس مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا امان اللہ نستوی رسول پور نستہ، محترمہ رنجو گیتا جی ایم ایل اے باجپٹی، جناب ابو دوجانہ صاحب ایم ایل اے سرسنڈ، جناب ڈاکٹر ارجن رائے سابق ایم پی، جناب قیصر راجہ مکھیا بھوانی پور اور جے کے مشاعرہ، مشاعرہ میڈیا یوپی مئو اور آر کے مشاعرہ کٹک اڑیسہ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں.