اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ننھے پروفیسر کی نصیحت مقصد حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کرو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 4 July 2018

ننھے پروفیسر کی نصیحت مقصد حاصل کرنے کے لئے بھرپور محنت کرو!

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 4/جولائی 2018) اپنی قابلیت اور صلاحیت کے ذریعہ پوری دنیا کو متاثر کرنے والے ملک پاکستان کا ننھا پروفیسر حماد شفیع نے آج ہندوستان کے مشہور شاعر سفیان پرتاپگڑھی کے فیسبک پیج پر کہا کامیابی حاصل کے لئے قربانی دینی پڑتی ہے، اپنے مقصد کے حصول پر پوری توجہ ہو اور بھرپور محنت اور لگن کی جائے تب انسان کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے.
 غورطلب ہے کہ حماد شفیع دنیا کا سب سے چھوٹا پروفیسر ہے، محض ۱۰ سال کی عمر میں پاکستان کی بڑی یونیورسٹی میں اپنے سے کہیں زیادہ عمر والوں کو انگریزی زبان میں لیکچر دیتا ہے، زبان میں سلاست ہے، اپنی قابلیت کی وجہ سے اس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، دس سالہ بچے جتنی سلاست کے ساتھ اردو نہیں بول پاتے اس سے کہیں زیادہ سلاست اور روانی کے ساتھ حماد شفیع انگریزی زبان بولتے ہیں، انہوں نے کہا میں نے بہت قربانی دے کر یہ مقام حاصل کیا ہے.