اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حج اسلام کا ایک اہم ترین فریضہ ہے: نسیم ریحانہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 July 2018

حج اسلام کا ایک اہم ترین فریضہ ہے: نسیم ریحانہ

دارالعلوم منظرحق ٹانڈہ میں حج  تربیتی اجلاس اور ٹیکہ کاری  پروگرام.

معراج احمد
ــــــــــــــــــــ
ٹانڈه/امبيڈکرنگر(آئی این اے نیوز یکم جولائی 2018)حج اسلام کا ایک اہم ترین فریضہ اور ایسی عبادت ہے، جس میں بےشمار حکمتوں اور فوائد کے خزانے بھرے پڑے ہیں جن کو سمیٹ کر انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے، یہ باتیں شہر میں واقع دارالعلوم منظرحق میں منعقد ضلع کے عازمین حج کے لئے تربیتی اجلاس اور ٹیکہ کاری کا پروگرام کے دوران نگر پالیکا ٹانڈہ کی چیئرپرسن نسیم ریحانہ نے کہا.
 انہوں نے عازمین حج کو سفر حج کی مبارکباد پیش کیا، نسیم ریحانہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کیا اور اس پروگرام کا افتتاح عازمین حج کو دوا کی خوراک پلا کر کیا، جبکہ پروگرام کی صدارت صوبائی حج کمیٹی کے ممبر سید محمد اسلم میاں صابری نے کیا۔
اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے ٹیکہ کاری کی گئی اور تربیتی اجلاس میں حج  ٹرینر مولانا مختار احمد صابری اور مولانا فیض الہدیٰ نے مناسک حج  مکہ شریف ،مسجد نبویؐ، منا، مزدلفہ، عرفات کا میدان، شیطان کے کنکریاں مارنے کے وقت برتی جانے والی احتیاط اورطواف کعبہ کے علاوہ حج کے دیگر ارکان کو تفصیل سے بتایا گیا۔
پروگرام کے آخر میں منظرحق کے منیجر حاخی اشفاق احمد نے سبھی عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ منعقدہ پروگرام میں 249 عازمین حج کو حج کے دوران برتی جانے والی احتیاط سے متعلق تربیت دی گئی اور اسی دوران انہیں ٹیکہ لگایا گیا اور پولیو  کی خوراک بھی  پلائی گئی، جس میں خواتین کی تعداد بھی شامل  ہے۔ اس موقع پر محکمہ سحت کے ڈاکٹر عظیم الدین, ڈاکٹر جے پرکاش, شعیب اختر, صاحب علی, اکھلیش چودھری,  پونم پٹیل, صاحب علی کے علاوہ حاجی رئیس احمد, حاجی محمد سرور, حاجی محبوب الہی , حاجی محمد قاسم, عبدالرؤف, عرش الرحمٰن, فیض الہدی، سید قسیم اشرف، مجیب احمد سونو، ڈاکٹر دستگیر احمد، محمد اشرف سبھاسد،حاجی انصار حسین، جمال اختر انصاری وغیرہ موجود رہے ۔