دارالعلوم دیوبند کے داخلہ امتحانات کے نتیجے سے پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں کے ذمہ داران خوش.
سمیر چودھری
ـــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 3/جولائی 2018) ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں گزشتہ دو ہفتے سے چل رہے امتحانات کے عمل میں اب فائنل نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ابھی پہلے مرحلہ میں اول اور دوم عربی کے نتائج منظر عام پر آئے جہاں جامعہ بدرالعلوم گڈھی دولت اور جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے کئی طلباء نے پوزیشن حاصل کرکے ان اداروں کانام روشن کیا ہے، طلباء کی شاندار کامیابی سے ان اداروں کے منتظمین اور ذمہ داران بھی خوش پائی جارہی ہے۔ اول کے نتیجے میں جہاں جامعۃ الشیخ حسین احمدمدنی کے طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے وہیں دوم کے نتائج میں جامعہ بدرالعلوم گڈھی دولت کے طلباء نے پہلے تین مقام پر قبضہ کرکے ادارے کا نام سرخ رو کیا ہے۔
اول عربی کے نتیجے شیخ محمد احمد ممبئی سابقہ متعلم جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈھابیل گجرات نے اول پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ دوم پوزیشن مدرسہ اسلامیہ عربیہ الابرار بجھیڑی مظفرنگر کے طالبعلم محمد منیر میرٹھی اور جامعۃ الشیخ حسین احمدمدنی کے طالبعلم محمد توحید بدایوں نے مشترکہ طور پر حاصل کی ہے، وہیں سوم پوزیشن بھی جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی کے طالبعلم محمد زید ہاپوڑ نے حاصل کی ہے، دوم کے نتیجے میں جامعہ بدرالعلوم گڈھی دولت کے تین طلباء نے پوزیشن حاصل کی ہے، اول پوزیشن محمد شعیب شاملی، مشترک اول پوزیشن محمد بابر سہارنپوری اور دوم پوزیشن محمد اویس شاملی نے حاصل ہے، یہ تینوں طالبعلم جامعہ بدرالعلوم گڈھی دولت کے طالبعلم ہیں، مشترک دوم پوزیشن جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے طالبعلم محمد مدثر دہلی اور سوم پوزیشن مدرسہ معاذ بن جبل نبورہ ضلع پٹنہ کے طالبعلم راغب منصور نے حاصل کی ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے داخلہ امتحان کے نتائج میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے اداروں کے ذمہ داران طلباء کی اس شاندار کامیابی سے کافی خوش ہیں، حالانکہ دونوں جماعتوں میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے درخواست داخلہ جمع کئے تھے لیکن بڑی تعداد دارالعلوم دیوبند کی کسوٹی پھر کھری نہیں اتر سکی، جس کے سبب کثیر تعداد میں طلباء نے مایوس ہوکر دوسرے مدارس کا رخ کرنا شروع کردیا ہے.
واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند نے ان دونوں جماعتوں کے لئے محض 65؍ طلباء کا ہی انتخاب کیا ہے.