اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر: جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں میں عازمین حج کو ٹیکہ کاری کیلئے پروگرام منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 3 July 2018

سرائے میر: جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں میں عازمین حج کو ٹیکہ کاری کیلئے پروگرام منعقد!

محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/جولائی 2018) جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں سراۓ میر  میں گزشتہ 2 جولائی کو 381 عازمین حج کو ٹیکہ لگایا گیا،  پر سکون طریقے پر جامعہ کے اساتذہ نے حجاج کی خدمت کی، صبح سات بجے سے ہی عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی تھی
مولانا فیصل قاسمی صاحب اندراج کی کاروائی انجام دے رہےتھے دیکھتے ہی دیکھتے پورا جامعہ عازمین حج سے بھر گیا، بانی جامعہ قاضی شہر مفتی اشفاق احمد اعظمی نے تربیت اور آداب حج فضائل حج پر مدلل طریقے پر خطاب کیا، جناب سلیم احمد عرف پپو  ضلع حج ٹرینر نے تمام امور حج پر تفصیل سے عازمین حج کو خطاب کیا، اور جدید قوانین سے باخبر کیا، ٹھیک 10:30 بجے پر صدر ھاسپٹل کے ڈاکڑوں کا وفد تین خواتین پر مشتمل جامعہ پہونچا، پھر ٹیکہ لگانے کا عمل شروع ہوا، مولانا عبد العظیم اصلاحی، مولانا اظفر قاسمی، مولانا اشھر قاسمی ،محمد احسن نے ٹیکہ لگانے میں عملہ کی مکمل رہنمای کر رہے تھے، ماسٹر جاوید مفتی شاہ عالم، ماسٹر ثروت وقار، مفتی سلمان صاحب ہلتھ کارڈ بنا کر عازمین حج کی فائل تیار کر کے دے رہے تھے، مولانا افضل اعظمی مفتی محمد اعظم اعظمی عازمین حج کا استقبال کرکے انکی رہنمای کر رہے تھے مولانا انظر قاسمی پروجیکٹر کے زریعہ حج کی فلم کو عازمین حج کو دیکھا رہے تھے۔ حافظ سرفراز، مولانا معصوم، ماسٹر اظہر صاحبٹریفک کو دیکھ رہے تھے، اور عازمین کو کسی قسم کی کوئی دشواری نا آئے مسلسل لگے ہوے تھے، مفتی محمد قاسم، مولانا عبید الرحمان، حافظ حارث، حافظ ضمیر، حافظ عبید الرحمان صاحب، مولوی ابوشحمہ اصلاحی، شاداب احمد شیروانی عازمین حج کی ضیافت کررہے تھے، مستورات کے لیے الگ سے اتظام تھا، مستورات کی خدمت کے لیےبانی جامعہ کی بچیاں اور گھر کے لوگوں نے اپنی خدمات کو پیش کیا تاکہ کسی قسم کی کوئی دشواری نا آئے، اللہ کا شکر ہے تمام امور بخوبی اختتام کو پہونچیں ۔ اللہ جامعہ کی خدمات کو قبولیت سے نوازے آمین