ایس چودھری
ــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 3/جولائی 2018) ازہر ہند دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند اور دارالعلوم زکریا دیوبند سمیت یہاں قائم ممتاز دینی اداروں میں داخلہ کی خواہش لیکر طلباء کی کثیر تعداد دیوبند میں پہنچی ہوئی ہے حالانکہ دارالعلوم دیوبند میں ایک ایک کتاب کے نتائج کے بعد طلباء کی کثیر تعداد پہلے ہی راؤنڈ میں مقابلہ سے باہر ہوگئی،جو دوسرے دینی مدارس کا رخ کررہی ہے۔
وہیں دارالعلوم وقف دیوبند ،دارالعلوم زکریا ، جامعہ امام انور شاہ دیوبند ، جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی ، دارالعلوم اشرفیہ دیوبند اور دارالعلوم فاروقیہ میں طلباء کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے سبب دیوبند میں تاحال طلباء کی کثیر تعداد امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہے، دارالعلوم دیوبند میں فی الحال اول عربی اور دوم عربی کے نتائج منظر عام پر آئے ہیں، جس کے بعد طلباء کی بڑی تعداد کو مایوس کا سامنا کرنا پڑا ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ تقریباً ڈھائی ہزارسے زائد طلباء میں سے دونوں جماعتوں کے لئے محض 65؍ طلباء کا ہی انتخاب ہوسکا ہے، ادھر شفیق الامت حضرت مولانا شفیق احمد خان قاسمی ؒ کے ذریعہ سال 2006ء میں قائم کردہ دارالعلوم زکریا دیوبند نے جہاں گزشتہ سال تین سو اضافی طلباء کو داخلہ دینے کا فیصلہ کیا تھا وہیں اس سال انتظامیہ نے طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر داخلوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سال مزید دوسوں طلباء کے داخلہ کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ادارہ میں کل 17؍ سو طلباء کو داخلہ دیا جائے گا، اس بابت دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے بتایا کہ عربی اول سے لیکر دورہ ٔ حدیث شریف ، شعبہ ٔ افتاء ، شعبہ ادب ، تجوید و قرأت وغیرہ کے درجات میں داخلہ امتحان جاری ہیں۔
ابھی تک انیس سو طلبہ فارم داخلہ حاصل کرچکے ہیں، ادارہ میں 5؍جولائی سے نئے تعلیمی سال کا آعاز ہو جائیگا، انہوں نے بتایا کہ امسال ادارہ نے طلبہ کی تعداد کو پندرہ سو سے بڑھا کرسترہ سو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ سبھی داخلے امدادی لئے جائیں گے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جدید طلبہ کا داخلہ انکی صلاحیت کی بنیاد پر کیا جارہا ہے، اور داخلہ کے اصول و ضوابط سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ شوال المکرم میں دینی مدارس میں جدید داخلے کی آرزو لیکر ملک اور بیرون ملک سے آنے والے طلبہ کی وجہ سے یہاں کے ہوٹلوں وغیرہ میں زبردست بھیڑ نظر آنے کے ساتھ دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند کے علاقوں میں طلبہ کی چہل پہل سے رونق میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔