نئی دہلی(آئی این اے نیوز 6/جولائی 2018) ملک کی معروف یونیورسٹی جواہر لال نہرو کے رجسٹرار ڈاکٹر پرمود کمار نے مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹر ی جمعیۃ علماء ہند کے نام اپنے جوابی خط میں خلاصہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اسلامی دہشت گردی کے عنوان سے کسی بھی طرح کا کورس شروع کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتی، انھوں نے اس بات کو سرے سے خارج کردیا کہ کونسل کے پاس کبھی اس طرح کا کوئی پلان تھا.
واضح ہو کہ گزشتہ سے پیوستہ ماہ مئی میں مو لانا محمود مدنی نے مختلف ذرائع ابلاغ اور یونیورسٹی کے اہم ذمہ داروں کی طرف سے اس طرح کی خبر آنے کے بعد وزارت انسانی وسائل حکومت ہند، یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ایم جے کمار اور چانسلرشری وجے کمار سراسوت کو خط لکھ کراس کی شدید مخالفت کی تھی۔ مولانا محمود مدنی نے اپنے خط میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑکر دکھانے کو ایک گھناؤنی سازش اور مذہب اسلام کی توہین قرار دیاتھا ۔مولانا مدنی نے اپنے خط میں جے این یو انتظامیہ کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اس نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو جمعیۃ علماء ہند عدالتی چارہ جوئی پر مجبور ہوگی ۔اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند نے جے این یو انتظامیہ سے جلد ازجلد جواب طلب کیا تھا۔جس کے بعد جے این ایو کے رجسٹرار نے مولانا مدنی کو ایک مکتوب لکھ کر اپنی جانب سے صفائی پیش کی ہے۔
جے این ایو انتظامیہ کی وضاحت کے بعد مولانا محمود مدنی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید کسی طرح کے اقدام کی ضرورت نہیں ہے ، ہمیں امیدہے کہ یونیورسٹی اپنے سیکولر کرداراور اعلی تعلیمی اقدار کے لیے کام جاری رکھے گی۔