اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اسعد بستوی آج سیتا مڑھی میں!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 6 July 2018

بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اسعد بستوی آج سیتا مڑھی میں!

سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 6/جولائی 2018) عروس البلاد ممبئی میں مقیم بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر اسعد بستوی آج پھلوریہ سیتامڑھی کے آل انڈیا مشاعرے میں شرکت کر رہے ہیں جس سے آس پاس کے ادبی حلقوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ ملک کے مشہور ناظمِ مشاعرہ جناب مجاہد حسنین حبیبی صاحب کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر آج 7 جولائی 2018 بروز سنیچر کو پھلوریہ سیتا مڑھی میں ایک عظیم الشان مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملک کے مشاہیر شعراء کرام کی شرکت متوقع ہے، خاص طور پر اسعد بستوی کی شرکت سے مشاعرہ کی کافی دھوم مچی ہوئی ہے واضح رہے کہ اسعد کا جادو ان دنوں نوجوانوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اسعد کو سننے کیلئے لوگ سیکڑوں میل کا سفر طے کرکے مشاعرے کا حصہ بنتے ہیں اسعد کی حاضری ہی مشاعرے کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے.
 نمائندہ سے بات کرتے ہوئے اسعد بستوی صاحب نے کہا صوبہ بہار سے مجھے بے پناہ محبتیں ملیں ہیں اہلیانِ بہار کا شکریہ میں لفظوں میں ادا نہیں کر سکتا.