دورہ حدیث شریف میں کُل 1122؍ طلباء کا انتخاب، دارالعلوم زکریا نے اس مرتبہ پھر بڑھائی طلباء کی تعداد.
ایس چودھری
ـــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 7/جولائی 2018) عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں اول تا دورہ حدیث شریف کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کُل 1757؍ طلباء دارالعلوم دیوبند میں داخلے کے لئے منتخب ہوئے ہیں، دورہ میں 1122؍طلباء کو داخلہ دیا گیا ہے، وہیں دارالعلوم وقف دیوبند میں بھی تمام جماعتوں میں ڈیڑھ ہزار کے قریب داخلے ہوئے ہیں، گزشتہ تین ہفتے سے دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، دارالعلوم زکریا دیوبند، جامعہ امام محمد انور شاہ، جامعۃ الشیخ حسین احمد مدنی، جامعہ حسینہ دیوبند، دارالعلوم اشرفیہ اور المعہد العلیمی الاسلامی سمیت یہاں قائم درجنوں دینی اداروں میں داخلہ کے خواہش مند طلباء کا بڑا ہجوم موجود تھا، دارالعلوم دیوبند اور وقف دیوبند کے نتائج کے بعد طلباء کی بڑی تعداد نے دارالعلوم دیوبند اور وقف میں داخلہ نہ ملنے پر مایوس ہوکر دوسرے مدارس کا رخ کیا وہیں ہزاروں کی تعداد میں طلباء نے دیوبند میں قائم دیگر مدارس میں داخلہ امتحان دے کر داخلہ کی کارروائی کو مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد
اب تقریباً تمام ہی مدارس میں تعلیمی سال کے آغاز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، گزشتہ تین ہفتوں سے دارالعلوم دیوبند میں جاری داخلہ امتحان کے لئے پہلے مرحلہ میں تقریباً ساڑھے چودہ ہزار طلباء نے فارم داخلہ جمع کئے تھے مگر تمام جماعتوں میں موقوف کتاب میں کامیاب نہ ہونے پر بڑی تعداد پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی تھی، وہیں اب فائنل نتائج آچکے ہیں، جس میں دارالعلوم دیوبند نے کل 1757؍ طلباء اور دارالعلوم وقف دیوبند میں ڈیڑھ ہزار کے قریب طلباء کو داخلہ دیا ہے.
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دارالعلوم دیوبند نے جہاں ابتدائی جماعتوں میں داخلے کے خواہش مند طلباء کو بڑی تعداد میں مایوس کیا تھا وہیں دورہ حدیث شریف کے طلباء کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے اور دورہ حدیث شریف میں کُل 1122 ؍طلباء کو داخلہ دیا ہے، نام آنے کے بعد طلباء میں زبردست خوشی کا ماحول ہے، گزشتہ رات منظر عام پر آئے دورہ حدیث شریف کے نتیجے میں 1122؍ طلباء کو داخلہ کے لئے منتخب کیا گیا ہے، خاص بات یہ ہے اکثر طلباء کا داخلہ امدادی ہوا ہے، دورہ حدیث کے نتیجے میں دارالعلوم حسینہ لکھی پور گوالپاڑہ آسام کے طالبعلم ساعداللہ مریگاؤں نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ ابوبکر عبداللہ میزورم اور صادق آسامی نے بالترتیب دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی ہے، وہیں ہفتم کے لئے 264؍ طلباء کا انتخاب ہوا ہے، ششم میں 139؍ طلباء، پنجم میں 110؍ طلباء، چہارم میں46؍ طلباء، سوم میں57؍ طلباء، دوم میں 32؍طلباء اور اول میں 33؍ طلباء کو تمام امتحانات میں پاس ہونے کے داخلہ دیا گیا ہے.
ادھر دارالعلوم وقف یوبند میں تمام جماعتوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں تمام جماعتوں کے لئے تقریباً ڈیڑھ ہزار طلباء کا انتخاب ہوا ہے، حالانکہ دونوں اداروں میں ابھی تجوید و قرأت، تکمیلات، افتاء اور دیگر کورسس کے لئے طلباء کا انتخاب ہونا باقی ہے، وہیں دارالعلوم زکریا دیوبند میں اس مرتبہ ایک ہزار سات سو طلباء کو امدادی داخلہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔