اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام کے تین نو نہالوں نے کیا حفظ قرآن مکمل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 6 July 2018

مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام کے تین نو نہالوں نے کیا حفظ قرآن مکمل!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز6/جولائی 2018) ضلع باغپت کے روشن گڑھ گاؤں میں واقع مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام میں تین طلباء نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا، اس موقع پر دعائیہ مجلس منعقد کی گئی جس میں مفتی محمد سرتاج عالم صاحب جنرل سکریٹری اسکاؤٹ گارڈ جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے شرکت فرمائی.
واضح رہے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے طلباء کی بہت ہی کم عمر کے ہیں، محمد نسیم بن محمد مرسلین بٹراڈی ضلع شاملی سے تعلق رکھتے ہیں اس طالب علم کی عمر 14 سال ہے، دوسرے طالب علم محمد دانش بن محمد ذیشان روشن گڑھی ہے، جس کی عمر 11 سال ہے، اور تیسرے طالب علم محمد ثمیر بن محمد صلاح الدین روشن گڑھی ہے، جس کی عمر کل 10 سال ہے، ان طلباء نے کل بیس ماہ ہی قرآن کریم مکمل حفظ کیا.
 ناظم مدرسہ ھٰذا مفتی محمد دلشاد قاسمی نے طلباء اور ان کے والدین کو مبارک باد بھی پیش کی اور انہوں نے کہا کہ اتنی کم عمر میں قرآن کریم کرنا بے حد قابل تعریف ہے، اور انہوں نے بتایا کہ آنے والی 22 جولائی کو ایک اجلاس عام منعقد کیا جائے گا جس میں بڑے بڑے اکابرین و علماء امت تشریف لائیں گے، جن کے دست مبارک سے ان طلباء کو دستارِ فضیلت سے نوازا جائے گا.
مفتی محمد سرتاج عالم صاحب نے اپنے خطاب میں طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم قابل مبارک باد ہو آج پرفتن دور میں تم نے اپنے سینوں میں قرآن کریم کو محفوظ کیا ایسے دور میں جس میں نو نہالان اسلام کے ذہن و دماغ کو باطل باتوں سے خراب کرنے کی ناپاک کوششیں شب و روز جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ قرآن کریم خدا کی امانت ہے جس کو لینے سے پہاڑ اور دیگر مخلوق خدا نے انکار کردیا تھا مگر اس حضرت انسان اس گراں قدر بوجھ کو اٹھالیا اسی بنا پر اللہ رب ذوالجلال نے اس کے مرتبہ کو دنیا و آخرت میں بڑھا دیا کہ دنیاوی ڈگری اعلی سے اعلی شخص ایک چھوٹے سے حافظ قرآن کے برابر مقام والا نہیں ہو سکتا، ااس لیے جب اللہ نے ہم کو اس اہم کام کے لیے چن لیا ہے تو اس کا حق بھی ادا کیجیے، اور اس کا حق یہ ہیکہ زندگی بھر اس کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھیں، اور اس کے معانی و مطالیب کے بھی حصول کی فکر کریں اور اس کو سیکھے اور اس کے مطابق زندگی گزاریں.
آخر میں حضرت والا کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا، مجلس میں مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ ھذا، قاری عبدالقیوم ،قاری انوار الحسن و دیگر اساتذہ مدرسہ و طلباء موجود رہے.