اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہجومی تشدد کے شکار سوامی اگنی ویش سے ایمس ٹراما سینٹر میں ملا جمعیۃ علماء ہند کا وفد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 19 July 2018

ہجومی تشدد کے شکار سوامی اگنی ویش سے ایمس ٹراما سینٹر میں ملا جمعیۃ علماء ہند کا وفد!

نئی دہلی(آئی این اے نیوز 19/جولائی 2018) جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد ناظم عمومی مولانا محمود مدنی صاحب کی ہدایت پر سوامی اگنی ویش کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر ایمس پہنچا، وفد کے سربراہ مولانا حکیم الدین قاسمی
سکریٹری جمعیت علماء ہند نے ان سے احوال دریافت کیے اور ان کے ساتھ جھارکھنڈ میں ہوئے پرتشدد حملے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مولانا محمود مدنی اور جمعیۃ کے دیگر احباب مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اور آپ پر حملہ کو ملک کی تہذیب پر حملہ تصور کرتے ہیں اور مجرموں کے خلاف سرکار سے سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، سوامی اگنی ویش نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اپنے تئیں مولانا  محمود مدنی کے خلوص اور تعلق کو سراہا-
جمعیۃ کےوفد میں سربراہ کے علاوہ مولانا عظیم اللہ صدیقی،مولانا یاسین قاسمی جہازی اور ایڈوکیٹ نور اللہ صاحب شریک تھے۔