سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/جولائی 2018) مفتی محمد احمداللہ صاحب پھولپوری کی خوش دامن (ساس) کا طویل علالت کے بعد کل انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون. وہ نازک حالت میں ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں جن کا آبائی وطن سرائے میر سے متصل گاؤں حسن پور ضلع اعظم گڑھ تھا، جو محمد عبداللہ بن حاجی معین الدین خان عرف جمن آرا مشین والے سرائے میر کی والدہ محترمہ تھیں، خبر ملتے ہی افسوس وغم دامن گیر ہوگیا، فی الفور ناظم اعلی صاحب کے حکم سے بعد نماز عشاء ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی گئی، تدفین رات ساڑھے بارہ بجے ممبئی کے سانتا کروز جوہو قبرستان میں عمل میں آئی.
مرحومہ کافی دنوں سے بیمار تھیں اور علاج کے سلسلے میں ممبئی میں مقیم تھیں۔
واضح رہے کہ تقریبا دوسال قبل بیٹے جمن کا بھی انتقال ہوچکا ہے، وہ سرائے میر میں جمن آرا مشین والے کے نام سے جانے جاتے تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔