اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ریشم نگری مبارکپور میں حضرت مولانا مفتی احمدالله پھولپوری صاحب کا شاندار استقبال، ایس پی لیڈر محمد دانش عرف ڈی کے کے گھر پہنچے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 7 July 2018

ریشم نگری مبارکپور میں حضرت مولانا مفتی احمدالله پھولپوری صاحب کا شاندار استقبال، ایس پی لیڈر محمد دانش عرف ڈی کے کے گھر پہنچے!

جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/جولائی 2018) ریشم نگری مبارکپور کے محلہ کٹرا میں سماج وادی پارٹی کے یوتھ سبھا کے صوبہ سکریٹری اور مدر ٹیریسا فاؤنڈیشن کے قومی جنرل سکریٹری محمد دانش عرف ڈی کے کی رہائش گاہ پر آج دوپہر سرائے مير کا مشہور دینی مذہبی ادارہ مدرسہ عربیہ بیت العلوم کے ناظم اعلی حضرت مولانا مفتی احمداللہ اعظمی پھولپوری صاحب اپنے وفد کے ساتھ پہنچے، جہاں محمد دانش عرف ڈی کے کی قیادت میں زبردست خیر مقدم کیا گیا، حضرت دوپہر کا کھانا یہی کھائے اور ایس پی لیڈر محمد دانش عرف ڈی کے کو اپنی دعاؤں سے نوازا مفتی صاحب گھنٹوں تک ان کی رہائش گاہ پر ٹھہرے رہے.
مبارکپور کے نوجوان صحافی جاوید حسن انصاری سے مفتی احمداللہ صاحب پھولپوری نے ملاقات میں کہاکہ ملک میں باہمی بھائی چارگی، اتحاد بہت ضروری ہے انہوں نے کہاکہ مسلک جماعت سے اوپر اٹھ کر آپس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے اتحاد ہی دیش و پردیش کو مضبوط کرے گا.
واضح ہو کہ سرائے مير مدرسہ عربیہ بیت العلوم کے ناظم اعلیٰ حضرت مفتی احمداللہ صاحب پھولپوری خاص طور سے وہ مبارکپور رہائشی ایس پی کے یوتھ سبھا کے صوبہ سکریٹری محمد دانش عرف ڈی کے جی سے ملاقات کرنے آئے تھے جو انہوں نے اپنی دعاؤں سے محمد دانش کو نوازا اور مستقبل میں ترقی کی دعا دی.
اس موقع پر جہانگیر عراقی، انیس عراقی، عبدالرحمن عراقی، عبداللہ عراقی، محمد مجاہد، افضال احمد سمیت حضرت کے درجنوں محبین موجود تھے.