نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ازہر مدنی دامت برکاتھم کی نگرانی میں اشاعت دین میں رواں دواں.
عبداللہ انصاری الہ آباد
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
الہ آباد(آئی این اے نیوز 12/جولائی 2018) موجودہ دور میں سوشل میڈیا تبلیغ دین کا موثر ذریعہ ہے، سوشل میڈیا کے ذریعہ جہاں طرح طرح کی دین کے سلسلہ میں غلط باتیں عام کی جاتی ہیں، وہیں علماء کرام کی ایک جماعت اس پر دفاع کرتی ہے اور صحیح بات عوام الناس کے سامنے پیش کرتی ہے،
واٹس ایپ پر بیشمار دینی گروپ ہیں، جو علماء کرام کی نگرانی میں چلتے ہیں اور عوام الناس اس سے فائدہ اٹھاتی ہے، حجةالاسلام مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کی طرف منسوب قاسمی گروپ ایک ممتاز گروپ ہے، جو نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ازہر مدنی دامت برکاتھم العالیہ کی نگرانی میں دین کی خدمت میں رواں دواں ہے، اس گروپ میں ملک کے ممتاز علماء کرام، یونیورسٹیوں کے پروفیسر، کئی اخباروں کے ایڈیٹر اور اردو اور ہندی صحافی، کالج اور یونیورسٹوں اور مدرسہ کے طلباء اور اساتذہ بڑی تعداد میں موجود ہیں، اس گروپ کا دائرہ بہت وسیع ہے، دین کے ساتھ ساتھ اہم ملی، سماجی، معاشرتی زندگی کے سلسلہ میں اہم پیغام موصول ہوتے رہتے ہیں، اس گروپ کا نظام انتہائی عمدہ ہے، فضول اور لغو چیزیں بالکل ارسال کرنے کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کرنے پر فوری طور پر گروپ سے باہر کا راستہ دکھایا جاتا ہے، قاسمی گروپ کے ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی رسالہ "ندائے قاسمی "منظر عام پر آیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کے عنوان پر بہت ہی قیمتی مضامین ہیں، اس رسالہ کے ذمہ دار مدیر اعلی نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی ہیں، انہوں نے اس موقع پر کہا ہماری کوشش ہے نوجوانوں کے اندر قلم کی اہمیت اور اس کی طاقت کو اجاگر کرنا، مفتی قاسمی نے کہا کہ اگر قلم اور زبان کا صحیح طریقہ پر مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تو ایک بڑی قوم کو سیراب کیا جاسکتا ہے، اس رسالہ کے مدیر تحریر مولانا امتیاز اقبال صاحب مہاراشٹری ہیں.