اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سگڑی: ریلوے بورڈ کے چھاپے ماری سے مچا ہڑکمپ، جن سیواکیندر و لوکباڑی کیندر کے مالک دکان بند کر کے ہوئے فرار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 July 2018

سگڑی: ریلوے بورڈ کے چھاپے ماری سے مچا ہڑکمپ، جن سیواکیندر و لوکباڑی کیندر کے مالک دکان بند کر کے ہوئے فرار!

سگڑی(آئی این اے نیوز 12/جولائی 2018) سگڑی تحصیل علاقے کے انجانشهيد، جين پور، عظمت گڑھ مارکیٹوں میں ریلوے بورڈ کی طرف سے مرزا راشد بیگ انچارج انسپکٹر کی قیادت میں قائم ٹیم نے دوپہر بعد تقریبا 03 بجے ریلوے ٹکٹ بنانے والوں کی دکانوں اور سائبر کیفے پر چھاپہ مار کر جين پور مارکیٹ میں انکور پی سی او کے مالک ستیش سنگھ پٹیل رہائشی جمسر کو اٹھا لیا
اور دکان سے ایک لیپ ٹاپ دو موبائل بھی برآمد کیا، جیسے ہی ان کے ریلوے پولیس کے ذریعہ اٹھائے جانے کی اطلاع دیگر مارکیٹوں اور ٹکٹ دکانداروں کو لگی کھلبلی مچ گئی، اور ارد گرد بازاروں سمیت جین پور میں جن سیواکیندر، لوكباڑی کیندر اور کمپیوٹر کی دکانوں کے سٹر گرنے لگے.
مرزا راشد بیگ نے بتایا کہ بازاروں میں غیر قانونی طور پر رجسٹریشن کے بغیر ای ٹکٹ لوگوں سے زیادہ پیسے لے کر بنایا جاتا ہے جس پر ہی ٹکٹ بنانے والوں کے خلاف ریلوے بورڈ کی طرف سے مہم چلائی جا رہی ہے.
چھاپہ ماری سے عظمت گڑھ، انجانشهيد، جين پور، لاٹ گھاٹ وغیرہ مارکیٹوں میں کھلبلی مچ گئی، چھاپےماری کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی، جس سے آس پاس کے بازاروں کی دکانوں کے سٹر گنے لگے اور تالا بند کر فرار ہوگئے.