بابری مسجد مسلمانوں کے لئے ہمیشہ ایک مسجد رہے گی اور اس کے لئے قانونی لڑائی جاری رہے گی.
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 16/جولائی 2018) ایودھیا تنازع پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ بابری مسجد کی زمین کی ملکیت کے تنازع کو فیصل کرے، کسی عقیدے پر کوئی فیصلہ نہ سنائے۔ بورڈ کی مجلس عاملہ میٹنگ میں ملک بھر میں شرعی عدالتوں کی تشکیل کی بابت بھی غور کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ دارالقضا کی حیثیت ملک میں متوازی عدالت کی نہیں، اس کی ضرورت کا تعلق معاملات فیصل کرنے میں سہولت پہنچانے سے ہے، ایسے فیصلے سنانے سے نہیں جن کی پابندی لازمی ہو۔
نئی دہلی میں منعقدہ بورڈ کی میٹنگ میں دارالقضا کی دس تجاویز پیش کی گئیں، جنہیں جلد ہی قائم کیا جائے گا، بورڈ کے سکریٹری اور ممتاز قانون داں ظفر یاب جیلانی کے مطابق مسلمانان ہند کو شرعی قانون اور اس کے تقاضوں سے بہرہ ور کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی اور اس محاذ پر یہاں دہلی میں نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
بورڈ کے سکریٹری جنرل مولانا ولی رحمانی ، سکریٹری فضل الرحیم مجددی، ظفر یاسب جیلانی اور کمال فاروقی کی شرکت والی آج کی میٹنگ میں طلاق ثلاثہ اور نکاح حلالہ کے حوالے سے بھی بحث ہوئی اور ان حوالوں سے بورڈ کو بدنام کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ تاثر دیا گیا کہ بورڈ کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہے اور عائلی امور میں وہ ملت کی صحیح رہنمائی کی پابند ہے۔
منہدم بابری مسجد کے حوالے سے بورڈ نے کہا کہ بابری مسجد مسلمانوں کے لئے ہمیشہ ایک مسجد رہے گی اور اس کے لئے قانونی لڑائی جاری رہے گی۔ البتہ نزاع میں الجھی زمین کی ملکیت پرعدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا، اسے تسلیم کیا جائے گا۔ایک تجویز ہم جنسی سے متعلق بھی منظور کی گئی ، جس میں اسے گناہ پر محمول کرتے ہوئے حکومت سے کہا گیا کہ ایسا کوئی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے معاشرے کا توزن بگاڑنے والی اس خرابی کی حوصلہ افزائی ہو۔