محمد ثاقب اعظمی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/جولائی 2018) گزشتہ 14جولائی 2018 بروز شنبہ بعد نماز عصر مولانا محمد اسامہ بن مولانا عامر رشادی مدنی صاحب اور ابوھریرہ مکی کشمیری کے ہمراہ ہمارے دو عرب کے مہمان محمد بن یوسف الشبل ،انس صالح الشبل اچانک تشریف لائے، ناظم اعلی صاحب کی عدم موجودگی میں حضرت مولانا مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہ نائب ناظم مدرسہ ھذا ودیگر اساتذہ کرام نے اپنے آئے ہوئے مہمان عظام کا خیر مقدم کیا،
مفتی محمد شاکر اعظمی مدنی استاذ شعبہ افتا ٕ نے ترجمانی کرتے ہوٸے مدرسہ ھذا کا تعارف پیش کیا، اس مختصر ملاقات کے دوران مغرب کی اذان گونجنے لگی فورا تمام حضرات مسجد کا رخ اختیار کرلئے، اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد مفتی محمد اجوداللہ صاحب نے ضیافتی دسترخوان سجایا، مہمان کرام ضیافت سے لطف اندوز ہوتے ہوٸے میزبان کا شکریہ ادا کیا، بعدہ مدرسہ ھذا کی تعلیمی وتعمیری ترقی اور پرکشش بارونق منظر دیکھنے کے لٸے دارالحدیث کا رخ کیا، دارالحدیث کا دلکش منظر دیکھ کر فورا ویڈیو گرافی شروع کردی، قدم بڑھتا گیا اور خوشنمائی منظر دکھتا گیا، جب قدم شعبہ تحفیظ القرآن میں رکھا تو ننھے منھے طلبہ کی تلاوت سماعت کے حوالہ ہوئی تو طلبہ کے لب ولہجے اور حفظ قرآن کی لگن نے مہمانوں کے قلوب کو موہ لیا، فرحت ومسرت سے جھوم اٹھے، وقت کی قلت کے پیش نظر زیادہ نہ ٹھہر سکے، اور روانگی کے لئے میزبان سے اجازت طلب کی ۔
دوران گفتگو مولانا محبوب عالم قاسمی صاحب بھی حاضرخدمت ہوئے اور ملاقات کا شرف حاصل کرتے ہوئے بزبان عربی محو گفتگو ہوگٸے۔یہاں تک کہ مابین دعاٸیہ کلمات کاتقابل ہوگیا بالآخر مولانا موصوف نے اصرار کرتے ہوٸے پانچ پلی ٹوپی کا ہدیہ پیش کیا، مہمان نے اپنے سر پر رکھ کر زینت بخشا اور دعاٶں سے نوازا، وقت رخصت اپنا تاثر پیش کرتے ہوٸے معزز مہمان نے اپنی حاضری کو باعث سعادت بتایا،اور ناٸب ناظم مدرسہ ھذا مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری ودیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئے، مدرسہ ھذا میں حاضری سے قبل جامعة الرشاد اعظم گڑھ کی سیر کرچکے تھے ، پھر اپنی اگلی منزل جامعہ اسلامیہ مظفرپور تھنولی کی طرف رواں دواں ہوگئے.