اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوم آزادی پر حافظ شجاعت ٹرسٹ کے تحت 1000 پودوں کی شجر کاری کا اہتمام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 17 August 2018

یوم آزادی پر حافظ شجاعت ٹرسٹ کے تحت 1000 پودوں کی شجر کاری کا اہتمام!

آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 17/اگست 2018) یوم آزادی کے موقع پر حافظ شجاعت فیض عام چیری ٹیبل ٹرسٹ آنند نگر مہراج گنج کے زیر اہتمام ایک ہزار پودوں کی شجر کاری کی گئی، جس میں مہمان خصوصی نائب ضلع صدر پھریندہ آر بی سنگھ بھی موجود تھے.
ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی خان نے بتایا کہ یہ ٹرسٹ بلا کسی سے امداد لیے ہوئے غریب ونادار ضرورت مند ہندوستانی کی بلامذہب و مسلک خدمات انجام دے رہا ہے، اس ٹرسٹ کو قائم ہوئے ابھی دو ہی سال ہوئے ہیں، سال گزشتہ اس ٹرسٹ کے ذریعہ سے بارڈر پر شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کو چیک دیا گیا تھا۔
 اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان اور سکریٹری شمس الہدی خان، رفیق احمد، رفیع اللہ، ڈاکٹر سراج احمد، شمشاد احمد، زبیر احمد، محمد سیف، ظہیر احمد، شاہد خان، ارشد خان، افروز احمد، راکیش ، فضل الرحمن، گریش نارائن پانڈے، حاجی عبدالرحمن سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔