اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دین دیال اپادھیائے آدرش نگر پنچایت کے لئے لال گنج کی بھی بھیجی گئی تجویز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 2 August 2018

دین دیال اپادھیائے آدرش نگر پنچایت کے لئے لال گنج کی بھی بھیجی گئی تجویز!

لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اگست 2018)  دین دیال اپادھیائے آدرش نگر پنچایت یوجنا کے تحت بھیجی جا چکی دو نگر پنچایتوں کی تجویز کیساتھ نگر پنچایت لال گنج کی تجویز بھی بھیجی گئی ہے، لال گنج کی تجویز کو بھیجنے کے لئے بی جے رہنما طویل عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے.
واضح ہوکہ دین دیال اپادھیائے آدرش نگر پنچایت یوجنا کے تحت حکومت نے تمام اضلاع سے تجویز مانگا تھا، اس اسکیم کے تحت ہر ضلع سے منتخب کردہ ایک یا دو نگر پنچایتوں کو اضافی فنڈز بھیج کر اس کا وکاس کرنا تھا.
 حکومت کے ہدایات پر ضلع انتظامیہ کی تجویز گزشتہ دنوں تیار کی گئی تھی جس میں مینہ نگر اور نو تشکیل شدہ نگر پنچایت ماحل کی تجویز حکومت کو بھیجا گیا تھا، اس کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا کہ لال گنج نگر پنچایت کے لئے ایک تجویز بھیجیں، بی جے پی کے رہنماؤں کی مانگ پر لال گنج کی تجویز تیار کر حکومت کو بھیجی گئی ہے، اب یہ دیکھنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت کتنے نگر پنچایتوں کو منظوری ملتی ہے، منظوری کے بعد فنڈز مختص کیے جائیں گے اور ترقیاتی کام شروع کرائے جائیں گے.