اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اسلام کسی کا محتاج نہیں، مسلمان رہنا ہے مکمل مسلمان بنے رہو:شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 August 2018

اسلام کسی کا محتاج نہیں، مسلمان رہنا ہے مکمل مسلمان بنے رہو:شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

محمد فرقان
ـــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 6/اگست 2018) جیسے جیسے قیامت قریب آرہی ہے مسلمان دین سے دور بھاگ رہا ہے۔آقا حضرت محمد ﷺ کے طور و طریقے کو چھوڑ کر غیروں کے طریقوں کو اپنا رہا ہے۔کسی مسلمان کو دیکھ کر یہ معلوم کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ واقع میں مسلمان ہے یا نہیں۔آج مسلمان صرف نام کا مسلمان رہ گیا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار جامع مسجد، کٹگے نہلی، ہسکوٹہ تعلق،بنگلور میں نماز جمعہ سے قبل ہزاروں فرزندانِ توحید کو خطاب کرتے ہوئے شیرکرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سیدانظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ آج ہم آدھا کارڈ، ووٹر آیڈی میں اپنے آپ کو تو مسلمان لکھ رہے ہیں لیکن ہمارے ظاہر اور باطن کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں بتاسکتا کہ یہ مسلمان ہے۔جس قوم کیلئے آقا ؐنے قربانیاں دی تھیں وہی قوم آج آقا ؐ کے سنتوں کا قتل کررہی ہے، مولانا نے فرمایا کہ ہمیں شکوہ اغیار سے نہیں بلکہ ہمارے قوم کے لوگوں سے ہے جو مسلمان ہونے کے باوجود غیر مسلم کیوں بن گئے ہیں؟ جو مسلمان ہونے کے باوجود اسلام کے دشمن کیوں بن گئے ہیں؟ جو نبی ؐ کے عاشق ہونے کے باوجود نبی ؐکے سنتوں کے دشمن کیوں بن گئے ہیں؟ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ آج سب لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ نبی ؐکے سچے عاشق ہیں۔انہوں نے فرمایا کہ یہ صرف جھوٹ ہے اگر نبی ؐ سے سچی محبت ہوتی تو انکے دین سے، شریعت سے، سنتوں سے، طور طریقوں سے محبت ہوتی۔شاہ ملت نے فرمایا کہ ہمیں آقا ؐ سے محبت ہے یا فلم میں کام کرنے والے بدکار لوگوں سے یہ اسلام مسلمان دشمنوں سے وہ تو ہمارے باطن اور ظاہر کو دیکھ کر معلوم ہوجاتا ہے، جو یہ سوچتا ہے کہ ہمارا مسلمان ہونا ہی اسلام پر بڑا احسان ہے، مولانا نے ان جیسے لوگوں کو دوٹوک الفاظوں میں جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلام کسی کا محتاج نہیں، تمہارے رہنے اور جانے سے اسلام کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔ہاں جس دن دشمن تمہیں مارنے آئے گا تو وہ یہ نہیں دیکھے گا کہ یہ تو ہمارے طریقوں کو اپنایا ہے اسے چھوڑ دو بلکہ وہ یہ کہتے ہوئے مارے گا کہ یہ تو اپنے دین و اسلام کا نہیں ہوا تو ہمارا کیا ہوگا، مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے فرمایا کہ مسلمانو! آجاؤ دین کی طرف، اسلام کی طرف تمہیں اللہ بلا رہا ہے۔
نیز فرمایا کہ اگر مسلمان رہنا ہے تو مکمل مسلمان بنو۔قابل ذکر ہیکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس سے خطبہ جمعہ سے استفادہ کیا اور نماز جمعہ ادا کی، بعد نماز ذکر کی مجلس منعقد ہوئی اور شاہ ملت کی رقت آمیز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، جس میں خصوصاً جامعہ اسلامیہ دارالعلوم اورنگ آباد مہاراشٹر کے شیخ الحدیث معروف عالم دین حضرت مولانا محمد معین الدین صاحب قاسمیؒ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔