اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم دیوبند کے معروف ادیب مولانا نور عالم خلیل امینی صاحب صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 August 2018

دارالعلوم دیوبند کے معروف ادیب مولانا نور عالم خلیل امینی صاحب صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے منتخب!

دیوبند(آئی این اے نیوز 16/اگست 2018) عربی زبان و ادب میں نمایاں خدمات دینے کے حوالہ سے صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے معروف عربی ادیب اور دارالعلوم دیوبند کے موقر استاذ حضرت مولانا نورعالم خلیل امینی صاحب کا اعلان کیا گیا ہے، مولانا عربی ماھنامہ الداعی کے مدیر اعلی ہیں اور عرب ممالک میں اس ماھنامہ کو خصوصی پذیرائی حاصل ہے.
ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ ایوارڈ کیلئے مولانا نور عالم خلیل امینی،
یونیورسٹی آف دہلی کے پروفیسر محمد نعمان خان اور پروفیسر محمد مسعود کے نام کا بھی اعلان ہوا ہے، 15 اگست کو اس ایوارڈ کے لیے صدرجمہوریہ کے ہاتھوں شال سرٹیفیکیٹ ایوارڈ پچاس ہزار نقد دئیے جاتے ہیں.
 یاد رہے کہ 1996ء سے سنسکرت عربی فارسی اردو اور کئی زبانوں میں نمایاں خدمات دینے والوں کے لیے اس ایوارڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے پی آئی ڈی اپنی ویب سائٹ پر ناموں کی تصدیق کردی ہے.