محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت (آئی این اے نیوز16/اگست 2018) جمعیۃ علماء ھند کے زیر اہتمام جاری جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کا قدیم باغپت شہر میں ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا ہے، جو کہ تین روز تک جاری رہے گا.
بیسک اسکاؤٹ ماسٹر جناب نوشاد علی صدیقی صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب قائد ملت مولانا سید محمود اسعد مدنی کی فکر پر یہ یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے زیر اہتمام چلایا جارہا ہے جو کہ مسلم نوجوانوں کے لیے بہت ہی اہم قدم ہے، جس کے ذریعہ اسکاؤٹ کی ٹریننگ حاصل کرنے والے افراد میں خود اپنی حفاظت کرنا اور انسانیت کے ناطے تمام ہی انسانوں کی حفاظت کرنا سکھایا جاتا ہے، کیوں کہ اللہ کے نبی کا فرمان ہے "الخلق عیال اللہ" کہ تمام مخلوق اللہ کی عیال ہے اس لیے انسانیت کو عام کرنے کا یہ بہترین ذریعہ ہے تاکہ اسلام کو فروغ مل سکے، انہوں نے مزید اسکاؤٹ کی ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو اسکاؤٹ سے متعلق ہدایات بھی دی، اس کے بعد جمعیۃ یوتھ کلب کا جھنڈا پھہرایا گیا اور سلامی پیش کی گئی.
اس موقع پر تشریف لائے مہمان خصوصی کے طور پر راشٹریہ لوکدل کے لیڈر جناب نواب احمد حمید نے کہا کہ یہ مسلم سماج کو آگے لے جانے کا بہت ہی قابل تعریف قدم ہے، اس کے لیے میری خدمت کی جتنی ضرورت پڑے گی میں دن و رات اس کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں، انہوں نے نوشاد علی صدیقی صاحب اور حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کو بھی مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے ضلع باغپت کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا ہے.
اس موقع پر تقریبا 60 سے زائد اسکاؤٹ نے پوری ضلع باغپت سے مختلف جگہوں سے مثلاً باغپت شہر کھیکھڑہ، بڑوت، بلوچپورہ، بسود ،روشن گڑھ شرکت کی.
اس موقع پر نوشاد علی صدیقی صاحب ہدایت اللہ صاحب، حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت، قاضی شہر باغپت مولانا محمد حبیب الرحمان صاحب، مولانا مفتی محمد عاقل سراج مفتاحی نعمانی صاحب، مفتی محمد سرتاج عالم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، قاری محمد ساجد صاحب بلوچپورہ مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام روشن گڑھ وغیرہ وغیرہ موجود رہے.
جمعیۃ یوتھ کلب اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا یہ ٹرینگ کیمپ تین روز تک جاری رہے گا.