ایم اے خان
ـــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 4/اگست 2018) حافظ شجاعت فیض عام چیری ٹیبل ٹرسٹ آنندنگر مہراج گنچ کے وسیع و عریض آفس میں بروز جمعہ ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع مہراج گنج اترپردیش کے معروف ومشہور عالم دین حضرت مولانا محمود الحسن قاسمی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے خدمات کو یاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی فضیلۃ الشیخ محمد عالم محمود الفرقانی الاصلاحی بنفس نفیس شریک تھے اور بہت ہی پر مغز خطاب کرتے ہوئے مولانا کو خراج تحسین پیش کیا.
پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور مولانا کی خدمات کو سراہا گیا، پروگرام کی صدارت حافظ شمس الہدیٰ قاسمی حفظہ اللہ مینیجر حافظ شجاعت فیض عام چیری ٹیبل ٹرسٹ نے بحسن وخوبی انجام دیا، جبکہ نظامت کے فرائض شمس الضحیٰ نے انجام دیا، اخیر میں پرویز خان نے تمام شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا اور صدر اجلاس کے دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا.
اس موقع پر رفیع اللہ لاری، شفیق پردھان، ڈاکٹر سراج، شمشاد احمد، حاجی محمد شاہد خان، حافظ فضل الرحمن، حاجی عبدالرحمن، محمد فاروق وغیرہ موجود تھے.