محمد ارشاد الحق مفتاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
پانی پت/ھریانہ (آئی این اے نیوز 16/اگست 2018) ہریانہ کے معروف و مشہور شہر پانی پت میں یوم آزادی کے موقع پر" جنگ آزادی اور علماء کی قربانی" کے عنوان سے ایک اہم پروگرام حضرت مولانا محمد اصغر قاسمی صاحب صدر مجلس أحرار اسلام صوبہ ہریانہ کی صدارت میں منعقد ہوا، نظامت کے فرائض مفتی محمد عابد صاحب نے انجام دیا، مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی صاحب نائب شاہی امام پنجاب و ناظم عمومی مجلس أحرار اسلام ہند نے شرکت فرمائی، پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا اور ہمارے آباء و اجداد کا ہے، ہم یہاں کرایے دار نہیں ہیں، اس آزادی کی خاطر ہمارے آباء و اجداد اور ہمارے علماء کرام نے اپنا خون بہایا ہے.
مفتی محمد داؤد صاحب نے جنگ آزادی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں جتنا کردار مسلمانوں اور علمائے کرام کا رہا ہے کسی اور کا نہیں رہا اور مولانا عبدالمنان صاحب نے بھی خطاب فرمایا اور قاری محمد ارشاد رشید ترجمان ہریانہ نے مجلس کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر یہ مجلس 2013 میں عمل میں آئی تب سے فرقہ قادیانی کے دفع کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بلا تفریق مذہب و ملت غریب فقیر بیواؤں کی مددگار بنکر کھڑی ہے، ہر ماہ 10-12 بیواؤں کو وظیفہ دیتی ہے اور 15 شادیاں بھی کرا چکی ہے اور امن و امان کے قیام کے لئے کوشاں ہے.
حضرت مولانا محمد اصغر صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہندو مسلم سکہ عیسائی سب رہتے ہیں، یہ ملک کسی ایک طبقہ کا نہیں ہے اور ہمیں ہر موقع پر آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہیے، امن و امان قائم رکھنا چاہیے تا کہ دوسرے لوگ ہمیں دیکھ کر یہ کہے جب یہ قوم ایسی ہے تو انکا پیشوا کیسا رہا ہوگا، حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی کی رقت آمیز دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا.
اس موقع پر سرور عالم نائب صدر مجلس أحرار صوبہ ہریانہ، مفتی محمد ارشاد الحق صاحب صدر مجلس أحرار ضلع پانی پت، جناب آفتاب صاحب سابق وزیر ہریانہ، مولانا صادق مولانا آصف ناظم بہائی، محمد یوسف حاجی عمر اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے، آخر میں سرور عالم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.