اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بنگلور: جشن یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ صفہ میں شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے لہرایا ترنگا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 August 2018

بنگلور: جشن یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ صفہ میں شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی نے لہرایا ترنگا!

آزادی اللہ تبارک و تعالیٰ کی ایک عظیم الشان نعمت ہے: شاہ ملت

محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
بنگلور(آئی این اے نیوز 16/اگست 2018) یوم آزادی کے موقع پر مدرسہ صفہ، بیٹاداسنپورا مین روڈ، بنگلور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت مدرسہ ہذا کے سرپرست اعلیٰ شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی دامت برکاتہم نے شرکت کی، تقریباً صبح نو بجے حضرت شاہ ملت کے دست مبارک سے ترنگا لہرایا گیا،
اس حسین موقع پر اسی سال تعلیمی آغاز کرنے والے مدرسہ ہذا کے طلبہ نے جید انداز میں حمد، نعت و تقاریر کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آزادی کے لئے جد و جہد نیز جہاد و شہادت کا تصور فقط اسلام میں ملتا ہے، دیگر ادیان و مذاہب درس جہاد و شہادت سے خالی ہیں، شاہ ملت نے فرمایا کہ اسلام قید و غلامی کی سخت مذمت کرتا ہے، بطور استشہاد مولانا نے حدیث شریف میں مذکور اس عابدہ زاہدہ خاتون کا تذکرہ کیا جو بلی کو قید کرنے کی وجہ سے سالہا سال کی عبادت کے با وجود جہنم رسید ہوئی، نیز اسی طرح جب ایک صحابی رسول نے چڑیا کے گھونسلے سے اسکے بچوں کو لیکر آقا کی خدمت میں پیش کیا تو آقا نے غصے کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کیا ایک ماں کی گود سے اسکے بچے کو چھین لیا جائے تو کیا اسے تکلیف نہیں ہوگی؟ وہی تکلیف اس چڑیا کو بھی ہوگی جس کا چوزا گھونسلے سے چھین لیا جاتا ہے، مولانا شاہ قاسمی نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ مسلمان یہ نا کہیں کہ ہمارے آباء و اجداد بھی جنگ آزادی میں شریک رہے بلکہ جنگ آزادی کے طویل عرصے میں فقط مسلمان علماء و عوام کا ہی نام آتا ہے، مسلمان اس سلسلے میں احساس کمتری کا شکار نا ہونے پائیں، مولانا نے مسلمان بالخصوص اہل مدارس پر لگائے جانے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ جب آزادی کے بعد مسلمان بالخصوص اہل مدارس یوم آزادی کے موقع پر جشن نہیں مناتے تھے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ حب وطن سے کورے تھے، بلکہ انکے اندر آزادی کی اہمیت ان جشن منانے والوں سے لاکھ گنا زیادہ تھی اور ہے۔انہوں نے کہا جو صرف جشن منانے کو ملک کی وفاداری سمجھتے ہیں، اہل مدارس کا خیال یہ تھا کہ آزادی تو مل گئی مگر جس مقصد سے ملی اس کے پورے کرنے میں ہمارا وقت صرف ہو، اور وہ مقصد یہ ہے کہ انسان کو انسان بنایا جائے، قابل ذکر ہیکہ مذکورہ نشست میں اہلیان محلہ و محبین شاہ ملت بھی شریک تھے۔