اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جشن آزادی کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پروگرام منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 16 August 2018

جشن آزادی کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں پروگرام منعقد!

سمستی پور/بہار(آئی این اے نیوز 16/اگست 2018) جشن یوم آزادی کے موقع پر جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور،کر ہوا برہیتا کلیانپور، سمستی پور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نیز کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی. تقریب کی سرپرستی مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو نامور عالم دین حضرت مولانا احسان قاسمی صاحب نے فرمائی اور انہیں کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی.
 اس موقع پر طلبہ نے قومی ترانہ پڑھا اور مختلف موضوعات پر آزادی کے نسبت سے جامعہ کے طلبہ محمد آفتاب، جویریہ ممتاز، سعدیہ ممتاز وغیرہ نے اپنے اپنے انداز میں حصہ لیکر شرکاء پروگرام کو مسرور کیا.
مہمان خصوصی مولانا احسان قاسمی نے مدارس اسلامیہ اور جنگ آزادی کے عنوان پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا ۱۸۵۷ء سے پہلے متعدد بار جنگیں ہوئی لیکن کوئی خاص کامیابی نہیں ملی، جب حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے صاحب زادہ حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز نے علی الاعلان جنگ کا فتوی دیا تو مدارس اسلامیہ کے علماء صلحاء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پھر ۱۸۵۷ء سے لیکر ۱۵اگست ۱۹۴۷ء تک میں ان ناپاک انگریزوں کو بھگا کر ہی دم لیا.
جامعہ کے بانی وناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ نے کہا جو قوم اپنے آباء اجداد کی تاریخ سے ناواقف ہو اور تعلیم سے دوری اختیار کرے وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی اسلئے ہم سب کو ماضی سے سبق لیکر مستقبل کے لئے مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے.
آخر میں جامعہ کے نائب ناظم ماسٹر امتیاز صاحب نے تمام شرکاء مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جن میں خاص طور پر نام محمد مشتاق عرف گلاب، شمش الحق، محمد مجلس، عبد السبحان وغیرہ.
پروگرام کو کامیاب بنانے میں جامعہ کے اساتذہ کرام جناب حافظ ارشد، حافظ عبد الصمد، مولوی عمر، ماسٹر دیپک وغیرہ پیش پیش رہے.