اٹاوہ(آئی این اے نیوز 8/اگست 2018) یو پی کے اٹاوہ ضلع میں منگل کے روز سنسنی خیز اور دل دہلانے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ایک خاتون کا گلا دباکر قتل کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کی تین معصوم بیٹوں کو چوتھی منزل سے پھینک دیا گیا ہے، جس میں دو بیٹیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک بچی کی اسپتال میں موت ہوئی ہے، اس حادثے میں شوہر کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے، حالانکہ شوہر نے ایسا کیوں کیا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔
اترپردیش کے اٹاوہ شہر کے تھانہ سول لائنس کے راحت پور کانشی رام کالونی کے چوتھی منزل میں رہ رہے ایک کنبہ میں خاتون کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا، اتنا ہی نہیں، قاتلوں نے اس کی تین بیٹیوں کو بھی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا، مرنے والی بچیوں کی عمر تین، چار اور پانچ سال ہے، پولیس کے مطابق جس مکان میں اس واقعہ کو انجام دیا گیا ہے، وہاں کا ماحول بتایا جا رہا ہے کہ اس قتل سے پہلے آپس میں جم کر لڑائی ہوئی تھی، فارنسک ٹیم معاملہ کی تحقیقات میں لگ گئی ہے، اس حادثہ کے بعد سے پورے علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے، اس معاملہ میں پولیس نے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔